شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا طیب ضیاء کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر نارووال میں ادا کی گئی
لاہور (28 جون 2024ء) بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیکرٹری کوآرڈنیشن منہاج القرآن انٹرنیشنل سیکرٹریٹ طیب ضیاء کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ شیخ الاسلام نے صاحبزادگان اور طیب ضیاء، شاہد ضیاء، طاہر ضیاء سمیت جملہ سوگواران سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈیر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، جواد حامد، نور اللہ صدیقی، مظہر محمود علوی، چودھری عرفان یوسف، عبد الحفیظ چودھری نے طیب ضیاء کی والدہ کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔
دریں اثنا مرحومہ کی نماز جنازہ نارووال میں ادا کی گئی۔ نما جنازہ مرحومہ کے بیٹے علامہ طاہر ضیاء نے پڑھائی۔ نما ز جنازہ میں راجہ زاہد محمود، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، علامہ سہیل محمود، عابد بشیر، شہباز طاہر، قاری ریاست، صفدر عباس سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی اور مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور اہم سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ