ماہنامہ منہاج القرآن جولائی 2024ء کا شمارہ شائع ہو گیا

مورخہ: 29 جون 2024ء

حجیت حدیث و سنت کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا فکر انگیز خطاب شامل اشاعت ہے

Montly Minhaj ul Quran July 2024

لاہور (29 جون 2024ء) ماہنامہ منہاج القرآن جولائی 2024ء کا شمارہ شائع ہو گیا ہے۔ اس شمارہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی ”حجیت حدیث و سنت کا انکار قرآن کا انکار ہے“ کے موضوع پر فکر انگیز تحریر شامل ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ”شانِ اہل بیت اطہار ؑقرآن و سنت کی روشنی میں“، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ”تصورِ فنا و بقاء اور حیات انسانی“ کے ایمان افروز موضوعات پر تحریریں مجلہ جولائی 2024ء میں شامل ہیں۔

مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی طرف سے فقہی سوالات کے جوابات شامل اشاعت ہے۔ حافظ ظفر اللہ شفیق کا”حقیقت ابدی ہے مقام شبیری“ ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کا”صحابہ کرام اور اہل بیتِ اطہار کے باہمی تعلقات“ اس کے علاوہ ”حضرت عمر فاروقؓ کی معاشرتی زندگی“ کے موضوع پر ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی کی تحریر شامل ہے۔

اس کے علاوہ چیف ایڈیٹر ماہنامہ منہاج القرآن نوراللہ صدیقی کی طرف سے ”اصلاح احوال کا راہ نما نصاب“ کے عنوان سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 3 کتب توبہ و استغفار، حُسن اعمال، اسلام دین امن و رحمت پر خصوصی تحریر شامل ہے۔ عبدالستار منہاجین کی خصوصی تحریر ”روحانی پاکیزگی ایمان کی شرط اول“ شامل اشاعت ہے۔

اداریہ ”اِصلاح احوال، اصلاح معاشرہ اور جدید ذرائع ابلاغ“کے موضوع پر لکھا گیا ہے۔ قارئین آن لائن بھی ماہنامہ منہاج القرآن پڑھ سکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top