منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی سوشل میڈیا ٹیموں کا اعلان

مورخہ: 28 جون 2024ء

Minhaj youth Leauge and Mustafvi Students Movement

لاہور (28 جون 2024ء) منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی سوشل میڈیا ٹیموں کی تشکیل دے دی گئی ہے۔ گزشتہ روز نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ منہاج یوتھ لیگ کیلئے مرکزی سوشل میڈیاٹیم کے ہیڈ نعیم احمد ملک، کوآرڈینیٹر گوہر عباس اورڈپٹی کوآرڈینیٹر سعد قادری مقرر کئے گئے ہیں۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سوشل میڈیا ہیڈ اسامہ مشتاق اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر کیلئے محب رسول اور عزیر جامی کو مقرر کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے ہیڈ آصف گجر اور نوید عالم نے مبارکباد دی ہے۔

نور اللہ صدیقی نے کہا کہ امید ہے منہاج یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کی نئی سوشل میڈیا ٹیم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فروغ علم و امن کیلئے سوشل میڈیا کے محاذ پر اپنی بہترین صلاحیتیں برؤے کار لائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top