کربلا کا میدان ظالم کی شکست کا عنوان ہے: منہاج القرآن

مورخہ: 30 جون 2024ء

حق کیلئے قربانی دینا فلسفہ شہادت امام حسینؓ ہے: علامہ غلام اصغر
منہاج علماء کونسل کے زیر اہتمام 100شہروں میں پیغام امام حسینؓ کانفرنسز ہونگی

Minhaj ul Quran Message on Muharram

لاہور(30 جون 2024ء) محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے منہاج القرآن علماء کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی صدر منہاج القرآن علماء کونسل علامہ غلام اصغر صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صدر منہاج علماء کونسل علامہ غلام اصغر صدیقی نے کہا کہ کربلا کا میدان ظالم کی شکست کا عنوان ہے،حق کیلئے قربانی دینا فلسفہ شہادت امام حسینؓ ہے۔ تمام علماء اور مکتب فکر محرم الحرام میں باہمی اتحاد و محبت اور رواداری کا مظاہرہ کر کے محبت اہل بیت اطہار کا ثبوت دیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام یکم محرم تا 10 محرم 100 شہروں میں ”پیغام امام حسینؓ و اتحاد اُمت کانفرنسز“ منعقد کی جائیں گی اور محرم الحرام کے مقدس مہینے کو عظمت اہل بیت اطہارؓ کے طور پر منایا جائے گا۔

اجلاس میں علامہ محمد اشفاق علی چشتی مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل، علامہ سید امداد حسین شاہ، علامہ عامر ندیم، علامہ محمد افتخار گولڑوی، علامہ مفتی محمد رفیق قادری، علامہ ضیاء لطیف نوشاہی، مفتی خلیل حنفی سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top