سوشل میڈیا کے ذریعے لادینیت پھیلائی جارہی ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

منہاج القرآن کے زیراہتمام سوشل میڈیا پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز 2 جولائی سے ہو گا

Dr Hassan Qadri

لاہور (یکم جولائی 2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل نظامت تربیت کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ 2 جولائی 2024ء سے شروع ہو گی۔ تربیتی ورکشاپ میں سوشل میڈیا کے مثبت اور موثر استعمال کے حوالے سے لیکچرز اور عملی مشقیں شامل ہونگی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آڈیو لنک پر گفتگو کریں گے۔

دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر نظامت تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر نظامت منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین خصوصی گفتگو کرینگے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین اور سوشل میڈیا کی اخلاقیات کے موضوع پر کتاب کے مصنف ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے لادینیت پھیلائی جارہی ہے۔ ملحدین اور گمراہ عناصر نے سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف فکری جنگ مسلط کررکھی ہے۔ علمائے کرام مسلکی لڑائیاں لڑنے کی بجائے نوجوانوں کے ایمان و اخلاق اور کردار کی حفاظت پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے محاذ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اب تمام علمی و فکری کاوشوں کا میدان سوشل میڈیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں خدمت دین انجام دینے کے لئے جدید مہارتوں کو سیکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو سراپا اور ہدایت کی کہ ایسی تربیتی ورکشاپ تواتر کے ساتھ جاری رہنی چاہئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top