حضرت عثمان غنیؓ نے زندگی دین اسلام، محبت رسول ﷺ اور خدمت خلق میں گزاری: ڈاکٹر میر آصف اکبر

خلیفہ سوم نے اپنے دور خلافت میں ہمیشہ استقامت کو اپنائے رکھا: ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی کتاب”روض الجنان فی مناقب عثمان بن عفانؓ “ اہل علم کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے

Mir Asif Akbar Nazim e Aala Nizam ul Madaris

لاہور(یکم جولائی 2024ء)ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے کہاکہ رسول اکرم ﷺ کے تمام اصحاب پیکر صدق و صفا ہدایت کا سرچشمہ اور ظلمت کے اندھیرے میں روشنی کا وہ مینار ہیں جن سے زمانہ ہدایت پاتا ہے۔ تمام صحابہ کرامؓ قیامت تک آنے والی نسل انسانی کیلئے روشنی کا مینار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خلیفہ سوم، داماد رسول حضرت عثمان غنیؓ کو اللہ تعالیٰ نے جن عظیم صفات سے متصف فرما کر صحابہ میں ممتاز فرمایا وہ انہی کا حصہ ہیں۔ حضرت عثمان غنیؓ حیا کا ایسا پیکر تھے کہ فرشتے بھی ان کا حیا کرتے تھے۔ آپ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔ حضرت عثمان غنیؓ نے دین اسلام اور اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے ہر قربانی کو قبول کیا۔ حضرت عثمان غنیؓ نے اپنی ساری زندگی دین اسلام، محبت رسول ﷺاور مخلوق خدا کی خدمت میں گزاری۔ انہوں نے اپنے دور خلافت میں ہمیشہ استقامت کو اپنائے رکھا۔

ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے کہاکہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا شمار حضور نبی اکرم ﷺ کے اَصحابِ شوری میں بھی ہوتا ہے۔ کامل الحیا و الایمان کے الفاظ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان میں ہی استعمال کیے جاتے ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے: ”میں اس شخص سے کیسے حیا نہ کروں جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں“۔

ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے کہاکہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا شمار حضور نبی اکرم ﷺ کے اَصحابِ شوریٰ میں بھی ہوتا ہے۔ کامل الحیا و الایمان کے الفاظ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان میں ہی استعمال کیے جاتے ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے: ”میں اس شخص سے کیسے حیا نہ کروں جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں!“۔ آپ رضی اللہ عنہ کا ایک لقب غنی ہے۔ در حقیقت حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اس لقب کے بہترین حق دار بھی تھے۔ حضرت عثمان غنیؓ کے فضائل و مناقب کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ”روض الجنان فی مناقب عثمان بن عفانؓ “ اہل علم کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top