نوجوان سوشل میڈیا استعمال کرنے کی تربیت حاصل کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

جدید ذرائع ابلاغ کو امن اور دعوت دین کے فروغ کیلئے استعمال کیا جائے
سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ سے خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، مرتضیٰ علوی و دیگر کا خطاب

Minhaj ul Quran Social Media Camp

لاہور(2 جولائی 2024ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے مرکزی راہ نماؤں، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور فورمز کے صدور و سیکرٹری جنرلز کی سوشل میڈیا تربیتی ورکشاپ سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ذرائع ابلاغ کو دعوتِ دین کے فروغ کے لئے استعمال کیا جائے۔ سائبر دہشت گردی آج کے دور کا بڑا چیلنج ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر حقائق مسخ کر کے پیش کرنا، کسی کے موقف میں تحریف کرنا اور اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنا، کسی کا تمسخر اڑانا اور تصاویر یا ویڈیوز میں تضحیک آمیز ردوبدل ناجائز اور گناہ ہے۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے مذاق ہی مذاق میں اپنے ایمان اور اخلاق سے نہ کھیلیں۔

سوشل میڈیا ورکشاپ سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوم، ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے سوشل میڈیا کی مختلف جہتوں اور ٹیکنیکس پر اظہار خیال کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، نائب ناظمین اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، انجینئر محمد رفیق نجم، جواد حامد نے خصوصی شرکت کی۔

سوشل میڈیا ورکشاپ میں عبدالستار منہاجین نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر سوشل ٹولز سے راہ نمائی حاصل کرنے پر لیکچر دیا۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر متحرک لوگ کبھی بھی اخلاق اور کردار سے گری ہوئی کوئی بات نہ کریں۔ سوشل میڈیا دو دھاری تلوار ہے۔ یہاں آپ اپنی شخصیت کو سنوار بھی سکتے ہیں اور بگاڑ بھی سکتے ہیں۔

نوراللہ صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت اور مسلکی تعصبات نے قومی یکجہتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، سوشل میڈیا کو بین المذاہب رواداری کے لئے استعمال کیا جائے۔ علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نظامت تربیت نے سوشل میڈیا کے حوالے سے تربیتی نصاب تیار کر لیا ہے، ہر سطح پر تربیت دینے کے لئے تیار ہیں۔
ٹریننگ ورکشاپ میں منہاج ویمن لیگ کی نائب صدر سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، ام حبیبہ اسماعیل، فریدہ سجاد، منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر، رانا وحید شہزاد، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز، آئی ٹی منیجر ثناء اللہ، محمد صادق نے سوال و جواب کی نشست میں حصہ لیا۔ ورکشاپ میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے ڈائریکٹرز اور سٹاف ممبرز نے شرکت کی۔

Minhaj ul Quran Social Media Camp

Minhaj ul Quran Social Media Camp

Minhaj ul Quran Social Media Camp

Minhaj ul Quran Social Media Camp

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top