آغوش آرفن کیئر ہوم میں گرلز لائبریری کی افتتاحی تقریب

لائبریری تعلیمی اداروں میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے: کرنل(ر) مبشر اقبال
کتاب، مکتب اور مکتبہ تینوں چیزیں قوموں کی زندگی میں بڑی اہمیت کی حامل ہیں، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس

Aghosh Complex Library Opnening Ceremony 2024

لاہور (4 جولائی 2024ء) ڈائریکٹر آغوش آرفن کیئر ہوم کرنل (ر)مبشر اقبال نے کہا ہے کہ کتاب، مکتب اور مکتبہ یہ تینوں چیزیں قوموں کی زندگی میں بڑی اہمیت کی حامل ہوا کرتی ہیں،ہر قسم کی ترقی کے دروازے انہی کنجیوں سے کھلا کرتے ہیں یہ تینوں حصول علم وتعلیم کے بنیادی ذرائع ہیں علم نور ہے اور علم انسانیت کا زیور ہے۔اگر ہمارے پاس علم ہے تو سب کچھ ہے اور اگر علم نہیں تو کچھ بھی نہیں، دین اسلام حصول علم پر بہت زیادہ زور دیتا ہے، کتابوں سے دوستی، علم سے محبت اور لائبریری قائم کر کے اسے آباد رکھنے کی فکری و عملی کوشش زندہ قوموں کی علامت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آغوش آرفن کیئر ہوم میں گرلز لائبریری کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کرنل (ر) مبشر اقبال نے لائبریری کے قیام اور 600 سے زائد کتب کی فراہمی پر معروف فلاحی تنظیم ملکر پاکستان اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ وطالبات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر حسن مراد اورفلاحی تنظیم ملکر پاکستان کے رضاکاروں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے افتتاحی تقریب میں انہیں شیلڈز پیش کیں۔

کرنل (ر) مبشر اقبال نے مزید کہا کہ لائبریری تعلیمی اداروں میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان جب تک علم کے زیور سے آراستہ رہے کتابوں کو اپنا دوست بنا کر مکتب اور مکتبہ سے اپنا علمی وروحانی رشتہ جوڑے رکھا زندگی کے ہر میدان میں کامیاب رہے علم ہی دینی ودنیاوی کامیابیوں کا ذریعہ ووصیلہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top