قرآنی تعلیمات کا شعور اجاگر کیا جائے:شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

پاکستان کے تمام شہروں میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کے تربیتی کورس منعقد کئے جائیں
قائد منہاج القرآن کی نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے سکالرز کو مبارکباد

Diploma in Quran Studies Mandi Bahudeen

لاہور(10جولائی 2024) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قرآن روشنی اور ہدایت کا ذریعہ ہے اس کی تعلیمات کا شعور اجاگر کرنا افضل ترین عبادت اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت اور خوشنودی کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کی طرف سے منڈی بہاؤ الدین میں 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی کامیاب تکمیل پر ڈائریکٹر محمد سعید رضا بغدادی اور ان کی ٹیم کے جملہ سکالرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز سے مستفید ہونے والے جب تک قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہیں گے اس کا اجر و ثواب پڑھانے والوں کو ملتا رہے گا۔

اختتامی تقریب سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر فرح ناز، حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود، علامہ سرفراز قادری نے اظہار خیال کیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ منہاج القرآن قرآن کی ترویج و اشاعت اور اس کے فروغ کی عالمگیر تحریک ہے۔ قرآن مجید کی معرفت اور اس کا احترام لوگوں کے دلوں میں منتقل کرنا دین متین کی بہت بڑی خدمت ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے سکالرز کو کامیاب ڈپلومہ ان قرآن سٹیڈیز کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایسے تعلیمی و تربیتی سیشنز ملک کے دیگر اضلاع میں بھی منعقد کئے جائیں۔

اختتامی تقریب میں سدرہ کرامت، ام حبیبہ اسماعیل، وسیم ہمایوں، اسد اقبال رانجھا، مرزا شبیر، شبیر سیالوی، محمد بوٹا قادری، فیض رسول، عزیر احمد، ڈاکٹر گلام احمد مغل، کوثر سرفراز، علیشباہ بی بی، تلمیذ الحسن سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

Diploma in Quran Studies Mandi Bahudeen

Diploma in Quran Studies Mandi Bahudeen

Diploma in Quran Studies Mandi Bahudeen

Diploma in Quran Studies Mandi Bahudeen

Diploma in Quran Studies Mandi Bahudeen

Diploma in Quran Studies Mandi Bahudeen

Diploma in Quran Studies Mandi Bahudeen

Diploma in Quran Studies Mandi Bahudeen

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top