دلوں کو محبت اہل بیت اطہار کے چراغوں سے روشن کریں: علامہ رانا محمد ادریس

اہل بیت اطہارکی محبت ہی ایمان ہے: نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن
اہل بیت اطہارکی قربانیاں انسانیت کیلئے تھیں: شہادت امام حسینؑ کانفرنس سے خطاب

Imam Hussain Conference mandi bahauddin

لاہور(11 جولائی 2024) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ اپنے دلوں کو محبت اہل بیت اطہار کے چراغوں سے روشن کریں، یہی ایمان، اسلام، صراط مستقیم اور بخشش و نجات کا راستہ ہے۔ نواسہ رسول امام عالی مقام کی شہادت ایک فرد کی شہادت نہیں بلکہ حضرت امام حسینؑ اور اہل بیت اطہار کو شہید کر کے در حقیقت حضور نبی اکرم صلی علیہ والہ وسلم کو اذیت پہنچائی گئی، جس نے رسول اللہ ﷺ کو اذیت پہنچائی اس نے اللہ کو اذیت پہنچائی۔ اللہ کریم کا اعلان ہے کہ جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا ہمیشہ کے لیے دوزخ کا ایندھن بنے گا۔ اللہ کے رسول کا حکم ہے کہ قرآن اور میری عترت کے ساتھ جڑے رہنے والے کبھی گمراہ نہیں ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں شہادت امام حسینؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ رانا محمد ادریس نے کہاکہ یزید اور اس کے بدبخت حواری نواسہ رسول اور ان کے رفقاء کو شہید کرکے کرہ ارض کے بدترین جرم کے مرتکب ہوئے، یزید تاقیامت لعنت کا مستحق ہے اس کے ایمان کی بات کرنے والے اور اس کو شہادت امام حسین علیہ السلام سے بری الذمہ قرار دینے کی جسارت کرنے والے خود ایمان کی دولت سے محروم ہیں، ایسے گمراہ عناصر اپنے ایمان کی فکر کریں۔

انہوں نے کہا کہ کتنے بدبخت ہیں وہ لوگ جو خانوادہ رسول کے ساتھ اپنی نسبت اور محبت و مودت کا رشتہ قائم کرنے کی بجائے ملعون یزید کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ایسے دشمنان اہلبیت کے شیطانی جال سے بچیں، اہل بیت اطہارکی محبت ہی ایمان ہے، حضرت امام حسین علیہ السلام جنتی نوجوانوں کے سردار اور بنت رسول سیدہ کائنات اور اللہ کے رسول ﷺ کے جگر کا ٹکڑا سیدہ فاطمۃ الزہراہؑ جنتی عورتوں کی سردار ہیں، کتنے بدبخت ہیں وہ لوگ جو سرداران جنت اور ساقیان حوض کوثر کا بغض دلوں میں پال کر جنت کے حصول کی آرزو کرتے ہیں۔ اہل بیت اطہارکی قربانیاں انسانیت کیلئے تھیں۔

Imam Hussain Conference mandi bahauddin

Imam Hussain Conference mandi bahauddin

Imam Hussain Conference mandi bahauddin

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top