منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ”پیغام امام حسینؑ کانفرنس“16 جولائی کو ہوگی

Annual Imam Hussain and ithad e Ummat Conference at Jamia Shaykh ul Islam 2024

لاہور (14جولائی 2024) تحریک منہاج القرآن (منہاج القرآن علماء کونسل) کے زیراہتمام شہدا کربلا کی یاد میں ”پیغام امام حسین علیہ السلام واتحاد امت کانفرنس“16جولائی منگل 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب بعد نماز عشاء جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔

منہاج القرآن علما کونسل کے مرکزی صدر مفتی غلام اصغر صدیقی، امیر متحدہ جمیعت اہلحدیث علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پرنسپل جامعہ قرآن و اہلبیت علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، پیر سید شاہ شہزاد ظفر قادری، سجادہ نشین دربار عالیہ حسین آباد، پیر سید علی حسنین گیلانی، معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا، صدر نظام المدارس پاکستان مفتی امداد اللہ قادری، ناظم منہاج القرآن علما کونسل علامہ محمد اشفاق علی چشتی سمیت علماء مشائخ، ملک پاکستان کے نامور قراء و نعت خوان بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔

کانفرنس میں ملک پاکستان کے معروف شعراء کرام منقبت حضرت امام حسین علیہ السلام پیش کریں گے۔کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کریں گے۔

منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں ”پیغام امام حسین علیہ السلام اتحاد امت“ کے عنوان سے کانفرنسز منعقد ہو رہی ہیں جن میں تحریک منہاج القرآن کے سکالرز، فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام اور شان اہل بیت اطہار علیہم السلام کے موضوع پر خطابات کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top