جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

MQi Japan Ijlas 2024

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس میاں علی عمران (صدر منہاج ایشین کونسل) کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں جاپان بھر سے منہاج القران کی تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا اغاز تلاوت قران مجید سے ہوا، صدر منہاج القران جاپان ملک ممتاز احمد نے شرکا کو خوش آمدید کہا۔

میاں علی عمران نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ جاپان کے حوالے سے ضروری اقدامات پر رہنمائی دی اور ان کو حتمی شکل دی گئی۔ محترم علامہ رانا نفیس حسین نےمنہاج القران کی نسبت اور رفاقت کے حوالے سے پراثر گفتگو فرمائی۔

اجلاس کے شرکاء سے سید مطاہر حسین (صدر مجلسِ شوریٰ جاپان) نے اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ دورہ انشاءاللہ جاپان کا ایک تاریخی دورہ ثابت ہوگا جس میں بلاتفریق مسلک اور مذہب لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ اجلاس میں این پی او، این ای سی مجلسِ شوریٰ اور منہاج یوتھ کوارڈینیشن کونسل کے جملہ ذمہ داران بھی شریک ہوئے ۔

ایگزیکٹو کونسل ممبران نے متفقہ طور پر محمد اصغر بھنڈر کو صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جاپان اور محترم رانا امتیاز عالم کو صدر پیس اینڈ انٹیگریشن کی ذمہ داری دی ۔اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا ۔

MQi Japan Ijlas 2024

MQi Japan Ijlas 2024

MQi Japan Ijlas 2024

MQi Japan Ijlas 2024

MQi Japan Ijlas 2024

MQi Japan Ijlas 2024

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top