صدر منہاج ایشین کونسل میاں علی عمران کی وفد سمیت سفیرِ پاکستان محترم رضا بشیر تارڈ سے ملاقات

Members of MQi Japan meeting with Ambassador of Pakistan Raza Bashir Tard

صدر منہاج ایشین کونسل میاں علی عمران اور صدر منہاج القران جاپان ملک ممتاز احمد نے منہاج القران جاپان کے وفد سمیت مورخہ 5 جولائی 2024 بروز جمعہ کو پاکستان ایمبیسی میں سفیرِ پاکستان محترم رضا بشیر تارڈ سےملاقات کی۔

ملاقات میں جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کے مستقبل کے حوالے سے ایک پُر مغز دلچسپ اور سیر حاصل گفتگو ہوئی، صدر منہاج ایشین کونسل میاں علی عمران نے سفیرِ پاکستان کی پاکستان کی ترقی کے لئے ان کی کوششوں ان کی روشن خیالی اور کمیونٹی کے لئے نیک جذبات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس ملاقات میں علی عمران صاحب کی طرف سے سفیرِ پاکستان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شہرہ آفاق تصنیفات Fatwa Against Terrorism اور The Real Sketch of Prophet Muhammad (PBUH) تحفے میں پیش کیں۔

اس ملاقاتی وفد میں جاوید خان، ثاقب الرحمن ، میاں حسن عمران ، فہیم بار اور ملک شھزاد بھی موجود تھے۔

Members of MQi Japan meeting with Ambassador of Pakistan Raza Bashir Tard

Members of MQi Japan meeting with Ambassador of Pakistan Raza Bashir Tard

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top