شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 20 جولائی کو آسٹریلیا میں ”جدید سائنس اور وجودِ باری تعالیٰ“ کے موضوع پر خطاب کریں گے
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 20 جولائی 2024ء کو میلبورن آسٹریلیا میں ”جدید سائنس اور وجودِ باری تعالیٰ“ کے موضوع پر ایک بہت بڑے سیمینار سے خطاب کریں گے۔ سیمینار میں مختلف مکتب فکر کی ممتاز علمی شخصیات، پاکستانی کمیونٹی کے نمائندے میلبورن کی سوسائٹی کے عہدیدار اور منہاج القرآن آسٹریلیا کے سینئر راہنما و کارکنان عوامی، سماجی حلقے اور خواتین بڑی تعداد میں شرکت کریں گی۔ اس سیمینار کی میزبانی منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کی تنظیم کررہی ہے۔
جنرل سیکرٹری آسٹریلیا محمد واثق نے کہا کہ مسلم یوتھ کو فکری فتنوں سے بچانا فی زمانہ ایک بڑا چیلنج ہے۔ ہم تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری درخواست پر وقت نکالا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ یوتھ کے ساتھ بین الاقوامی تعلیمی معیارات کے مطابق ہی مکالمہ ممکن ہے۔ الحمداللہ دنیا بھر کے مسلمان بالخصوص اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان شیخ الاسلام کے ویژن اور ان کے مدلل اور پرتاثیر اظہار خیال سے متاثر ہیں۔
تبصرہ