حضرت امام حسینؑ امن اور یزید ظلم کا ترجمان تھا: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ کی حکمرانی انسانیت کے دلوں پر ہے، قائد تحریک منہاج القرآن
امام عالی مقام نے صبر کی قوت سے جبر کو شکست دی، پیغام امام حسینؑ کانفرنس سے علماء کا خطاب

Dr Tahirul Qadri

لاہور (16 جولائی 2024ء) منہاج القرآن کے زیراہتمام ”پیغام امام حسین ؑو اتحاد اُمت“ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مکتب فکر کے علمائے کرام نے کہا کہ امام عالی مقام نے صبر کی قوت سے جبر کو شکست دی۔ حضرت امام حسینؓ نے بنائے دین کی حفاظت کے لئے پرامن رہتے ہوئے یزیدی افواج کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔
تقریب سے سید ضیاء اللہ شاہ بخاری امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث، حافظ کاظم رضا نقوی، ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا، پیر سید علی حسنین گیلانی، پیر سید شاہ شہزاد ظفر قادری، مفتی غلام اصغر صدیقی مرکزی صدر منہاج القرآن علماء کونسل، صدر نظام المدارس پاکستان علامہ مفتی امداد اللہ قادری، ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ اشفاق چشتی نے اظہار خیال کیا۔
پیغام امام حسینؓ کانفرنس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء حضرات اور نعت ثناء خوان مصطفی نے گلہائے عقیدت پیش کئے اور امام عالی مقام کی شان میں منقبت پیش کی۔
دریں اثناء سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ کی حکمرانی انسانیت کے دلوں پر ہے جو ظلم و جبر کے خلاف اٹھنے کا شعور دیتی رہے گی۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ کربلا کے ریگزاروں سے حسینیت کے شعور کا جو پودا پھوٹا وہ قیامت تک پوری انسانیت کو دائمی امن، سلامتی، حقیقی جمہوریت اور انصاف کا درس دیتا رہے گا۔ حضرت امام حسینؑ امن و سلامتی کے نمائندہ تھے جبکہ یزید ظلم و استحصال کا نمائندہ تھا۔
کربلا کے میدان سے حسینیت اور یزیدیت دو نظریات کا اجراہوا اور قیامت تک یزیدی فکر کے نمائندے شکست سے دو چار ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ امن اور یزید ظلم کا ترجمان تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top