نظام المدراس پاکستان میں ٹیکنیکل کورسز کا آغاز

ڈائریکٹوریٹ مذہبی تعلیم اور NAVTTC کے تعاون سے 17کورسز کروائے جا رہے ہیں
مدارس دینیہ کے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سکھا رہے ہیں: جنرل(ر)غلام قمر

Nizam ul Madaris Pakistan and NAVTTC

لاہور(19 جولائی 2024)نظام المدارس پاکستان سے ملحقہ مدارس دینیہ کے طلبہ و طالبات کو ڈائریکٹوریٹ، مذہبی تعلیم اور NAVTTC کے تعاون سے17 ٹیکنیکل کورسز کروانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔17کورسز میں آئی ٹی، ای کامرس، موبائل فون کی مرمت، جنرل الیکٹریشن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایمزون، ورچوئل اسسٹنٹ، آٹو مکینک کے کورسز شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل(ر) غلام قمر نے نظام المدارس پاکستان سے ملحقہ مدارس رضوان گارڈن کا دورہ کیا اور ٹیکنیکل کورسز کے کامیاب اجرا پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان مدارس دینیہ کے طلبہ کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک ہنر مندباوقار شہری دیکھنا چاہتی ہے۔
نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر میر آصف اکبر نے بتایا کہ لاہور،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب میں ہزار ہا طلبہ ان ٹیکنیکل کورسز سے مستفید ہو رہے ہیں اور نظام المدارس پاکستان ان کورسز کو کامیاب بنانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ مذہبی تعلیم سے بھر پور تعاون کر رہی ہے۔

فیصل شہزاد اعوان(ڈی جی آر ای) مس آصفہ مقبول، ڈی جی NAVTTC محمد عمیر ڈپٹی ڈائریکٹر نے سنٹرز کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کو فنی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر میر آصف اکبر نے کہاکہ ڈائریکٹوریٹ مذہبی تعلیم نے مدارس دینیہ کے طلبہ و طالبات کو فنی تعلیم دینے کے جس پروگرام کا آغاز کیا ہے اس کے دورس نتائج برآمد ہونگے۔طالبات کیلئے کوکنگ کورس،فیشن ڈیزائنگ کورسز کو بطور خاص شامل کیا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top