منہاج القرآن کا فری میڈیکل کیمپ 21 جولائی 2024 بروز اتوار کوٹ خواجہ سعید میں لگایا جائے گا

پی سی آر ٹیسٹ، سکرینگ ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹوں کی سہولیات بھی دی جائیں گی
بریگیڈئیر (ر) عمر حیات، ثنا اللہ خان، بابر حسین، منصور قاسم، امجد چوہدری شرکت کریں گے
ماہر ڈاکٹرز فری چیک اپ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی دیں گے۔ کیپٹن(ر) عبد المجید

Free Medical Camp Under MWF

لاہور (20 جولائی 2024) تحریک منہاج القرآن لاہور(منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کی جانب سے شیر شاہ روڈ چائنہ سکیم کوٹ خواجہ سعید لاہور میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 21 جولائی کو کیا جائے گا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور ایک روزہ موبائل ہسپتال ومیڈیکل کیمپ کا افتتاح صدر MWFیورپ بابر حسین کریں گے۔

بریگیڈئیر(ر) عمر حیات کنٹری ہیڈ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، ڈائریکٹر آپریشنز ثنا اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر منصور قاسم، کوآرڈینیٹرMWF کیپٹن(ر) عبد المجید، ناظم تحریک منہاج القرآن لاہور امجد چوہدری، میاں ممتاز حسین، ممتاز خان کچھی سمیت دیگر رہنما بھی موجود ہونگے۔

ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ کیپٹن(ر) عبد المجید نے بتایا کہ موبائل ہسپتال و میڈیکل کیمپ میں مختلف سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ ہیپا ٹائٹس کی تشخیص کیلئے پی سی آر ٹیسٹ، سکرینگ ٹیسٹ برائے شوگر و ہیپا ٹائٹس سمیت دیگر ٹیسٹوں کی سہولیات بھی دی جائیں گی۔فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز فری چیک اپ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی دیں گے۔

کیپٹن(ر) عبد المجید نے کہا کہ اسلام ایک ایسا دین فطرت ہے جس میں بنیادی عقائد توحید،رسالت اور آخرت کے بعد اگر کسی چیز کی سب سے زیادہ اور بہت تاکید کے ساتھ تعلیم دی گئی ہے تو وہ حقوق العباد ہیں۔ دین اسلام نے انسانیت کی خدمت کی نہ صرف تلقین کی ہے بلکہ اس کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کارکنان فلاحی کاموں میں حصہ لے کر معاشرے کی خدمت کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top