منہاج القر آن لاہور کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ڈاکٹرز نے 350 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا، مفت ادویات مہیا کیں
مہنگائی کے اس دور میںفری میڈیکل کیمپ کسی نعمت سے کم نہیں، علاقہ مکین
فری میڈیکل کیمپ کا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے، امجد حسین چودھری

Free Medical Camp Under MWF in Lahore

لاہور(22جولائی2024ء)تحریک منہاج القرآن لاہور(منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)کے ہیلتھ کیئر پراجیکٹ کے تحت باغبانپورہ میں ایک روزہ موبائل ہسپتال و فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبوں سے وابستہ ماہر وتجربہ کار سینئر ڈاکٹرز نے 350 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات مہیا کیں۔

منہاج القر آن کے سینئر رہنما اور منہاج لیب کے ڈائریکٹر شیخ وکیل احمد نے ایک روزہ کیمپ میں مستحق مریضوں کو میڈیکل ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کیں۔ علاقہ مکینوں نے اور مریضوں نے تحریک منہاج القرآن لاہور کی عوام دوست سرگرمیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا او خیر سگالی کے اس اقدام اور کوشش کو خوب سراہا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میںفری میڈیکل کیمپ کسی نعمت سے کم نہیں، مریضوں نے تحریک منہاج القر آن کے بانی و سرپرست شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو دعائیں دی اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ڈاکٹر زنے صبح 9 بجے سے لیکر شام 4 بجے تک مستحق مریضوں کو چیک کیا، میڈیکل کیمپ میں تمام لیبارٹری ٹیسٹ ودیگر سہولیات فراہم کی گئیں تھیں۔

دریں اثناء ناظم تحریک منہاج القر آن لاہور امجد حسین چوہدری، ڈپٹی کوآرڈینیٹرمنہاج ویلفیئر فائونڈیشن لاہور، میاں ممتاز حسین اورممتاز خان کھچی سمیت دیگر ہنمائوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائہ بھی لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امجد حسین چودھری نے کہا کہ لاہور کے تمام علاقوں میںاس طرح کے میڈیکل کیمپس کے ذریعے مجبور اور غریب مریضوں خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گئے انہوں نے کہا کہ میں تمام ڈاکٹرز کی ٹیم کی طرف سے عوام کی حقیقی خدمت پر ان کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا فری میڈیکل کیمپس کا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ میڈیکل کیمپ میں جنرل فیزیشن، فیزیو تھراپس، گائناکالوجسٹ، پیرامیڈیکل سٹاف ودیگر نے خدمات انجام دیں۔

منہاج القر آن کے رہنمائوں نے میڈیکل کیمپ میں خدمات انجام دینے والے محمد قاسم سرور، محمد ریحان چوہدری، عمار علوی، وسیم الیاس، حاجی صلاح الدین سلطانی، منصور احمد، ڈاکٹر حمزہ رزاق اور رئیس احمد کی خدمات کو خوب سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top