شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری انٹرنیشنل سیرت کانفرنس میں شرکت کیلئے سڈنی پہنچ گئے

مورخہ: 01 اگست 2024ء

لاہور (یکم اگست 2024) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری انٹرنیشنل سیرت کانفرنس میں شرکت کیلئے آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچ گئے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری،حماد مصطفی المدنی بھی آسٹریلیا کے دورے پر ان کے ہمراہ ہیں۔عہدیداران و کارکنان نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر آسٹریلیا(سڈنی) میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران وکارکنوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو پھول پیش کئے اور خوش آمدید کہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top