ظلم کرنے والوں کو قیامت کے دن کوئی معافی نہیں ملے گی:علامہ رانا محمد ادریس

مورخہ: 02 اگست 2024ء

اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ انصاف کا ساتھ دینے والے اہل حق کی ضرور مدد کرے گا
جب اللہ کا غضب آتا ہے تو پھر کوئی ٹیکنالوجی کارگر ثابت نہیں ہوتی:نائب ناظم اعلیٰ

Rana Idress Qadri adressing Khutba Jummah

لاہور (2 اگست 2024) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کرنے والوں کو قیامت کے دن کوئی معافی نہیں ملے گی اور نہ ہی ان کاکوئی عذر قبول کیا جائے گا۔ قرآن ہدایت ہے اور ہدایت سے منہ موڑنے والوں کیلئے اللہ کی کڑی گرفت ہے، یہ دنیا امتحان گاہ ہے یہاں گزارے ہوئے ہر لمحہ اور عمل کا روز قیامت حساب ہونا ہے اس لئے غفلت کی زندگی نہ گزاریں۔ جب اللہ کا غضب آتا ہے تو پھر کوئی ٹیکنالوجی کارگر ثابت نہیں ہوتی۔اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ انصاف کا ساتھ دینے والے اہل حق کی ضرور مدد کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس میں افراد کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔ قرآن حکیم ظلم اور جبر کی نفی کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ”اور اس طرح تیرے رب کی پکڑ ہے جب وہ بستیوں والوں کو پکڑتا ہے جب کہ وہ ظلم کا ارتکاب کرتی ہیں یقینا اس کی پکڑ نہایت دردناک ہے“۔ ظلم اور جبر ایسی خرابیاں ہے جن کے معاشرے پر بھیانک اثرات مرتب ہوتے ہیں اور معاشرہ عدم توازن کا شکار ہو جاتا ہے۔ مظلوم کی مدد کرنا بھی عملی طور پر برائی کو روکنا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top