شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم کومبارکباد

مورخہ: 09 اگست 2024ء

ارشد ندیم ایک باصلاحیت اور مایہ ناز اتھلیٹ ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

Dr Tahir ul Qadri

لاہور (9 اگست 2024) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے پاکستان کو جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل دلواتے ہوئے اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ بدل دی ہے۔ ارشد ندیم کی محنت اور لگن قابل ستائش ہے۔ ایسے نوجوان ملک کا فخر ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ شاندار کامیابی ارشد ندیم کی محنت اور غیر متزلزل لگن کا نتیجہ ہے۔ ارشد ندیم ایک باصلاحیت اور مایہ ناز اتھلیٹ ہیں انہوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کو مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے اور وہ اسی طرح ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔

دریں اثنا منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سینئر رہنماؤں محمد نعیم چوہدری اور قاضی ہارون نے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم سے ملاقات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔

Dr Tahir ul Qadri Congrates Arshad Nadeem 2024

Dr Tahir ul Qadri Congrates Arshad Nadeem 2024

Dr Tahir ul Qadri Congrates Arshad Nadeem 2024

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top