شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا قیصر شریف کے بھائی انصر شریف کے انتقال پر اظہارافسوس

مورخہ: 10 اگست 2024ء

Dr Tahir ul Qadri

لاہور (10 اگست 2024) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے بڑے بھائی انصر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ اللہ تعالیٰ قیصر شریف سمیت جملہ سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دریں اثناسیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، عبد الحفیظ چوہدری و دیگر نے رہنماؤں نے بھی قیصر شریف کے بڑے بھائی انصر شریف کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے بخشش اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top