شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کو آسٹریلیا اور ملائیشیا میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنسز سے خطاب پر مبارکباد

مورخہ: 12 اگست 2024ء

Khurram Nawaz Gandapur

لاہور (12 اگست 2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں تحریک کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو میلبورن، سڈنی، برسبین کے بعد ملائیشیا کوالالمپور میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنسز کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔

مبارکبادی قرارداد کے بعد ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ممالک میں سیرت النبیؐ کانفرنسز کے ذریعے مقامی سول آبادی کو پیغمبر اسلام کی علم و امن اور بین المذاہب رواداری کی تعلیمات سے روشناس کروانے اور دیار غیر میں مقیم مسلم خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو اسلام کی تاریخ اور مصطفوی تعلیم و تربیت سے ہم آہنگ کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے منتظمین کو بھی مبارکباد دی اور اسے عظیم الشان خدمت دین قرار دیا۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ملائیشیا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فتنہ خوراج کے حوالے سے لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی بھی ہوئی اور زبردست پذیرائی ملی، مذکورہ کتاب میں شیخ الاسلام نے قرآن و سنت اور ائمہ محدثین کی تحقیقات کی روشنی میں فتنہئ خوارج کو واضح کیا ہے۔ یہ کتاب انتہا پسندی اور دہشت گردی کے فتنہ کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے ٹھوس دلائل پر مشتمل ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ شیخ الاسلام جاپان، کوریا اور ہانگ کانگ میں بھی سیرت النبیؐ کانفرنسز میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top