صوفیا کے افکار اور تعلیمات انسانیت پروری کیلئے ہوتی ہیں: مفتی غلام اصغر صدیقی

مورخہ: 12 اگست 2024ء

حضرت بہاؤ الدین زکریا نے بھائی چارے،محبت اور اخوت کے فلسفے کو لوگوں تک پہنچایا
آج تعلیمات صوفیا کے چراغ روش کرنے کی ضرورت ہے:مرکزی صدر منہاج القرآن علما کونسل

Prees Release Minhaj ul Quran Ulama Council

لاہور (12اگست2024) مرکزی صدر منہاج القرآن علما کونسل علامہ مفتی اصغر صدیقی نے برصغیر پاک و ہند میں سلسلہ سہروردیہ کی بنیاد رکھنے والے عظیم صوفی بزرگ حضرت بہاؤ الدین زکریاؒ کے 785ویں سالانہ عرس کے موقع پر کہا کہ حضرت بہاؤ الدین زکریا نے بھائی چارے، محبت اور اخوت کے فلسفے کو لوگوں تک پہنچایا اورہمیشہ اس پر عمل کرنے کی تلقین بھی کرتے رہے۔ حضرت بہاؤ الدین زکریا کو برصغیر میں پہلی اقامتی درس گاہ قائم کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں طلبہ قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کر کے اس علم سے معاشرے کو منور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حضرت بہاؤ الدین زکریاؒ کی امن، محبت، بھائی چارے اور مساوات کی تعلیمات کا نتیجہ ہے کہ آج بھی ہر رنگ و نسل کے لوگ ان کے عرس میں شامل ہوتے ہیں اور ان کی عظیم تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مفتی غلام اصغر صدیقی نے کہاکہ اشاعت اسلام، ترویج اخلاق اور بقائے امن و سلامتی کے سلسلے میں صوفیاء کرام کی خدمات نہ سرف اہم اور قابل قدر ہیں بلکہ مایوسی کے اندھیروں میں امت مسلمہ کیلئے ایک روشن نشان منزل بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج کے پرفتن حالات میں تعلیمات صوفیا کے چراغ روش کرنے کی ضرورت ہے۔صوفیا کی سادگی، مساوات، محبت، عجز، انکساری اور اپنی ذات کی نفی ہی ان کا طریقہ اور پہچان تھی۔ صوفیا کے افکار اور تعلیمات انسانیت پروری اور انسانیت سازی کیلئے ہوتی ہیں۔ ان میں تعصب نہیں بلکہ وسعت ہوتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top