منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام ’’انسان دوست چیمپئنز ایوارڈ‘‘ 2024 کی مقامی ہوٹل میں تقریب

مورخہ: 13 اگست 2024ء

Minhaj Welfare Foundation Insan Dost Award 2024

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام ’’انسان دوست چیمپئنز ایوارڈ‘‘ 2024 کی مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب پذیرائی سے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی، صدر منہاج القرآن لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ڈائریکٹر آپریشن منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انجینئر ثناءاللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر تنظیمات ایم ڈبلیو ایف اشتیاق حنیف مغل، زونل کوآرڈی نیٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور زون کیپٹن (ر) عبدالمجید، صدر پی اے ٹی ثاقب بھٹی نے اظہار خیال کیا اور ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مختلف شعبہ جات اور مہمات میں مثالی خدمات انجام دینے والوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز دیں۔

مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں خدمت خلق افضل ترین عبادت ہے، مستحقین اور کسی وجہ سے زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والے آپ کی مدد اور آپ کی ایک مسکراہٹ سے زندگی کی طرف لوٹ سکتے ہیں، کسی کی خیریت دریافت کرنا، کسی کو اپنے دسترخوان میں شامل کرنا، صدقہ اور اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی تعمیل ہے،خرم نواز گنڈا پور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن باوقار سماجی و معاشی بحالی کے لئے دستیاب وسائل کے ساتھ میدان عمل میں ہے، پاکستان ہی نہیں پاکستان سے باہر بھی فلاح عامہ کا کام کر رہی ہے۔

علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کا پیغام انسانیت کی خدمت اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب رواداری ہے۔

نوراللہ صدیقی نے سوشل میڈیا کے موثر استعمال اور اس کی اہمیت پر گفتگو کی، انجینئر ثناءاللہ نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے منصوبہ جات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم اپنے عمل، دستیاب وسائل اور اپنے ہمدردانہ رویے اور بہترین الفاظ کے ساتھ ضرورت مندوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کر سکتے ہیں، ان کے دکھ درد بانٹ کر انھیں خوشیوں کی طرف لوٹا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے مصطفوی معاشرہ کی تشکیل یقینی بنانی ہے جہاں سب زکواۃ دینے والے ہوں لینے والے ڈھونڈنے سے نہ ملیں، ہم اپنی کوششوں سے غربت ختم نہیں کر سکتے مگر غربت سے لڑنے اور اس کے خاتمہ کی ہمت اور سوچ پیدا کر سکتے، سٹیج سیکرٹری کے فرائض کیپٹن ر عبدالمجید نے انجام دئے، پروگرام میں زونل صدور جن میں حاجی فرخ خان قادری، مفتی محمد رفیق رندھاوا، احمد حسن، زونل تنظیم لاہور ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، حاجی امجد علی ، امجدحسین چوہدری، ریحان چوہدری، ممتاز حسین، ممتاز خان کھچی، ناظم علی رحمت اعوان، حاجی حنیف قادری، محمد رمضان ایوبی ، محمد افضل بھٹی، معراج خالد، علی احمد، عثمان اختر، ڈاکٹر حمزہ رزاق، محمد اقبال باجوہ، محمد اسلام، ذوالقرنین خان نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے۔

Minhaj Welfare Foundation Insan Dost Award 2024

Minhaj Welfare Foundation Insan Dost Award 2024

Minhaj Welfare Foundation Insan Dost Award 2024

Minhaj Welfare Foundation Insan Dost Award 2024

Minhaj Welfare Foundation Insan Dost Award 2024

Minhaj Welfare Foundation Insan Dost Award 2024

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top