شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 77ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

مورخہ: 14 اگست 2024ء

قوم کا ہر فرد آزادی کے حقیقی اغراض و مقاصد پر صدق دل سے عمل کرے

shakh ul islam Dr Tahir ul Qadri Messag on 14 August independence day

لاہور(13 اگست 2024ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی ایک بیش قدر نعمت ہے اس کی قدر کی جائے۔ قدر کا بہترین طریقہ قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور نصب العین پر صدق دل کے ساتھ عمل کرنا ہے۔ بانی پاکستان نے فرمایا تھا کہ پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ ہے جہاں قرآن و سنت کے سنہری اصولوں کے مطابق نظام حیات تشکیل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس نے انسانیت کو اقتصادی، سیاسی، سماجی، معاشرتی راہ نما اصول دئیے ہیں۔ ان اصولوں پر عمل کر کے ہم اپنی آزادی کا باوقار تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر عہد کیا جائے کہ نوجوانوں کو تعلیم و تربیت دے کر خوشحال معاشرہ کی بنیاد رکھیں گے۔

دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نوجوان سکالر شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے 77 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان ایک دن اُمت مسلمہ کا خوشحال ملک بنے گا اور اس کے نوجوان اس کا حقیقی سرمایہ ثابت ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top