جڑانوالہ: ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی اختتامی تقریب

مورخہ: 15 اگست 2024ء

Last Ceremoney Diploma in Quran Studies Jaranwala 2024

جڑانوالہ میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی اختتامی تقریب، اختتامی تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، علامہ عین الحق بغدادی، حافظ محمد سعید رضا بغدادی، رانا وحید شہزاد، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی، علامہ احمد وحید قادری، صائمہ نور، بتول مشتاق اور ملک وردہ اعوان کی خصوصی شرکت

نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ اور تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ کے زیراہتمام جڑانوالہ کے رائل بینکوئیٹ ہال میں جاری 10 روزہ ڈپلومہ ان قران سٹڈیز کی اختتامی تقریب کا انعقاد 13 اگست 2024 کو ہوا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام رحمان اور کریم ٓآقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ عالیہ میں ہدیہ عقیدت سے ہوا۔ تقریب میں خلیل خان کاکڑ، رانا حبیب قادری، محمد اشرف قادری، احمد حسن، سیف رسول گجر، شاہد اکرم قادری، محمد اویس، حافظہ فصیحہ قادری، سمیرا مصطفوی اور دیگر رفقاء کارکنان، وابستگان اور جڑانوالہ کے گرد و نوا کے جید علمائے کرام اساتذہ، ڈاکٹرز اور علاقے بھر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلی میڈیا افیئر نور اللہ صدیقی نے کہا کہ قرآن مجید کے علوم اور معارف کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے اور آج کے اس دور میں ہم نے قران مجید کو صرف اور صرف برکت کے لیے گھروں میں سجا کے رکھ لیا ہے جبکہ یہ ہماری رہنمائی کا اور یہ ہمارا ضابطہ حیات ہے اور یہ وہ کتاب ہے جو اللہ رب العزت نے اپنے مقرب رسول کریم ﷺ پر اتاری اور ایک گائیڈ بک دی جس میں زندگی گزارنے کے تمام تر اصول و ضوابط موجود ہیں اور نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کے تحت اس کام کو قریہ قریہ کوچہ کوچہ گلی گلی شہر شہر اور لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کا سامان قابل صد ہزار ہابار تحسین اور مبارکباد کا باعث ہے اس پر میں تحریک منہاج القران جڑانوالہ اور نظامت ای پی ڈی کے تمام سکالرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عین الحق بغدادی نے کہا کہ یہ انداز تدریس ایسا اچھوتا انداز تدریس ہے کہ جس میں نہ صرف طلباء کو اپنے ساتھ انٹریکٹ کیا جاتا ہے بلکہ ان کے دلوں میں اتر جاتے ہیں۔ آج کے اس دور میں کہ جب لوگوں کی سماعت کا دورانیہ 15 سے 20 سیکنڈ تک محدود ہو چکا ہے، میں حیران ہوں کہ کس قدر ہر عمر کے لوگ بچے بوڑھے مرد خواتین جوان اور ہر ہر سطح کے لوگ اس کو پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ حافظ سعید رضا بغدادی اور ان کی ٹیم پر اللہ رب العزت اور صاحب قران کریم آقا علیہ الصلوۃ والسلام کا فیضان ہے کہ جنہوں نے ان علوم کو اتنا آسان اور سہل کر کے پیش کیا ہے اس پر میں تحریک منہاج القران جڑانوالہ اور نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے کہا کہ قران مجید کی حفاظت کا ذمہ اور اس کے ابلاغ کا ذمہ اللہ رب العزت اور کریم اقا علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ذمے لیا جبکہ ہر دور میں اس کی تبلیغ اور اس کے علوم و معارف سے شناسائی کے لیے ہستیاں پیدا ہوتی رہیں جو اس پیغام کو لوگوں تک پہنچاتی رہیں۔ اور آج کے اس دور میں سب سے بڑی قرآن مجید کے فہم کی تحریک اور قران مجید کو لوگوں تک پہنچانے والی شخصیت حضور سیدی شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ آپ کی شخصیت ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ حضور سیدی شیخ الاسلام کے دست و بازو نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کے تمام تر اساتذہ جو کہ حافظ محمد سعید رضا بغدادی کی سربراہی میں فروغ قرآن کے لیے کوشاں ہیں اور ملک کے کونے کونے میں ڈپلومہ ان قران سٹڈیز کے ذریعے سے لوگوں کو قران کے ساتھ جوڑ رہے ہیں لوگوں کو قران پڑھنا سمجھا رہے ہیں لوگوں کو قران پڑھنا سکھا رہے ہیں اور آقا کریم علیہ الصلاۃ والسلام کے فرامین سے آشنا کر رہے ہیں اس پر میں نظامت ایجوکیشن اور تحریک منہاج القران جڑانوالہ کو ڈھیروں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

صدارتی خطاب حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے کیا آپ نے لوگوں کو مراکز علم کا تعارف کرواتے ہوئے مراکز علم کی اہمیت مراکز علم کے ذریعے سے لوگوں میں علم کے نور کو گھر گھر پہنچانے کی اہمیت بیان کی اور ایک اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کی عملی جدوجہد کا طریقہ کار سمجھایا۔

انہوں نے لوگوں کو موٹیویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے اور آپ لوگوں کو کیوں پیدا کیا گیا ہے اور انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ جو چنیدہ لوگ آج یہاں موجود ہیں اور اگر دیکھا جائے توآپ چھ سات سو لوگ یہاں مرد و خواتین بیٹھے ہیں آپ اللہ رب العزت کے وہ منتخب کردہ بندے ہیں کہ جن کے ذریعے سے قران مجید فرقان حمید اور کریم اقا علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین پورے جڑانوالہ میں گھر گھر تک پہنچیں گے۔

اختتام پر مرکزی قائدین کی طرف سے تحریک منہاج القران جڑانوالہ اور جملہ فورمز کو انتہائی خوبصورت اور تاریخی ڈپلومہ ان قران سٹڈیز کے انعقاد پر قران ایوارڈ پیش کیا گیا اور شرکائے کلاس میں سے لائف ممبر شپ لینے والوں کا اسناد پیش کی گئیں اور آخر میں تمام شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

Last Ceremoney Diploma in Quran Studies Jaranwala 2024

Last Ceremoney Diploma in Quran Studies Jaranwala 2024

Last Ceremoney Diploma in Quran Studies Jaranwala 2024

Last Ceremoney Diploma in Quran Studies Jaranwala 2024

Last Ceremoney Diploma in Quran Studies Jaranwala 2024

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top