منہاج القرآن کے ادارہ آغوش کے زیراہتمام یکجہتی آزادی مارچ کا انعقاد

مورخہ: 15 اگست 2024ء

اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی
ہمیں اپنے مستقبل کی تعمیر کی جدوجہد کو جاری رکھنا ہے: کرنل(ر) مبشر اقبال

Azadi March under Aghosh orphan Home 2024

لاہور(15 اگست 2024) منہاج القرآن کے ذیلی ادارہ آغوش آرفن کیئر ہوم میں 77 ویں یومِ آزادی کے موقع پر رنگا رنگ پرچم کشائی تقریب اور یکجہتی آزادی مارچ کا انعقاد کیا گیا۔یومِ آزادی کی تقریب میں اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بیش قدر نعمت ہے۔ ملک و قوم کی آزادی اور خودمختاری ذات، جماعت سے بالاتر ہوتی ہے، پاکستان شہدا کی امانت ہے۔ 14 اگست کا دن ہماری تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست کا دن وہ مبارک دن ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ان کی حقیقی منزل یعنی آزادی سے ہمکنار کیا۔ قوموں کی تاریخ میں ایسے دنوں کی بہت اہمیت ہوتی ہے اس لئے کہ وہ ان سے بہت کچھ سیکھ کر منزل مقصود تک پہنچنے کی جدوجہد کرتی ہیں۔ آج ہم تاریخ کے ایسے موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ہمیں اپنی تاریخ سے سبق حاصل کرنے کے بعد اپنے مستقبل کی تعمیر کی جدوجہد کو جاری رکھنا ہے۔

مارچ میں عمران ظفر بٹ، الطاف حسین رندھاوا، ناصر روفی،عارف حسین و دیگر اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top