منہاج القرآن کی 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر ہو گی

مورخہ: 24 اگست 2024ء

کارکن حضور ﷺ کی ولادت کا جشن منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کریں: خرم نواز گنڈاپور
مینار پاکستان گراؤنڈ کی اجازت کیلئے انتظامیہ کو درخواست دے دی: اجلاس سے خطاب

Minhaj-ul-Quran ijlas about Almi Milad Conference

لاہور (24 اگست 2024) منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی 41ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 41ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہو گی۔ اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کیلئے 50 سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ مینار پاکستان گراؤنڈ کی اجازت کیلئے انتظامیہ کو تحریری درخواست دے دی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ عالمی میلاد کانفرنس میں تمام مسالک کے جید علمائے کرام اور مشائخ عظام شرکت کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جشن عید میلاد النبی ﷺ محبت، والہانہ عقیدت اور سج دھج سے منایا جائے گا۔ کارکن حضور ﷺ کی ولادت کا جشن منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ زمین و آسمان کی تخلیق اورساری نعمتیں تاجدار ختم نبوت ﷺ کے دم قدم سے ہیں۔

سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس جواد حامد نے کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مینار پاکستان ایک تاریخی مقام ہے اور 41ویں عالمی میلاد کانفرنس بھی ہر اعتبار سے تاریخی ہو گی۔ کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اجلاس میں نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، جواد حامد، سردار شاکر مزاری، سید الطاف شاہ گیلانی، رانا فیاض، بریگیڈئیر(ر) عمر حیات، انجینئر ثنا اللہ خان، عرفان یوسف، سردار عمر دراز خان، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا، رانا وحید شہزاد، حفیظ اللہ جاوید، شیخ فرحان عزیز، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، احسن ارشاد، عبد الستار منہاجین، حافظ سعید رضا بغدادی، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر، لبنی مشتاق، عائشہ شبیر، انیلہ الیاس و دیگر شریک ہوئے۔

Minhaj-ul-Quran ijlas about Almi Milad Conference

Minhaj-ul-Quran ijlas about Almi Milad Conference

Minhaj-ul-Quran ijlas about Almi Milad Conference

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top