تحریک منہاج القرآن لاہور کا اجلاس، ضلعی عہدیداران کی شرکت

مورخہ: 25 اگست 2024ء

منہاج القرآن لاہور 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی کرے گا: پروفیسر ذوالفقار علی
ضلعی عہدیداران و کارکنان لاہور کے ہر فرد کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں
لاہور میں ”استقبال ربیع الاول“ کے عنوان سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے: صدر لاہور

Threek Minhaj ul Quran ijlas

لاہور(25 اگست 2024ء) تحریک منہاج القر آن لاہور کا اجلاس صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج القر آن لاہور کے ضلعی و پی پی عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں 41ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ذوالفقار علی نے کہا کہ منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران و کارکنان لاہور کے ہر فرد کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔ تحریک منہاج القر آن کی پہنچان اور انفرادیت محبت و عشق مصطفی ﷺ سے عبارت ہے۔ پروفیسر ذوالفقار علی نے عہدیداران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تاجر رہنماؤں، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، علمی و ادبی شخصیات، طلبہ، اساتذہ ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔

انہوں نے کہا کہ استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی پورے لاہور میں ”استقبال ربیع الاول“ کے عنوان سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور مشعل بردار جلوس نکال کر ماہ ربیع الاول کا شاندار استقبال کریگی۔ مشعل بردار جلوس تحریک منہاج القرآن کی میلاد مہم کا آغاز بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ مینار پاکستان میں عالمی میلاد کانفرنس کا آغاز ہوئے 41برس ہو چکے ہیں۔ اس سال بھی تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کا اہتمام نہایت تزک احتشام سے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہو ر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ 41 سال سے عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن لاہور کے تمام پی پی حلقہ جات میں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ دوسرے شہروں سے آنے والے قافلوں کی رہنمائی و استقبال کیلئے لاہور کے تمام داخلی راستوں پر بھی استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔

اجلاس میں ناظم لاہور امجد حسین چودھری، کیپٹن (ر) عبدالمجید، محمد افضل بھٹی، شیخ فرحان عزیز، حاجی امجد، ریحان چودھری، معراج خالد ودیگر رہنماموجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top