استقبال ربیع الاول: منہاج القرآن لاہور نے مشعل بردار جلوسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Welcome Rabi ul Awal Conference Under Minhaj ul Quran Lahore

لاہور کے ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں 100 مقامات سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے
مغل پورہ، جلو موڑ،بادامی باغ، رائیونڈ، باغبانپورہ، داروغہ والا سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے
صدر منہاج القرآن لاہور پروفیسر ذوالفقار علی کا ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب

تحریک منہاج القرآن لاہور کااجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوسوں کے شیڈول اور روٹس کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ لاہور کے تمام ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں 100سے زائد مقامات سے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ ان جلوسوں میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، پاکستان عوامی تحریک اور دیگر فورمز کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشعل بردار جلوسوں میں عوام الناس، تاجربرادری، مزدور، کسان، وکلا، طلبا، سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اجلاس میں منہاج القرآن لاہور کے ناظم امجد حسین چوہدری، سینئر نائب صدرڈاکٹر سلطان محمود، حاجی امجد، کیپٹن (ر) عبدالمجید، افضل بھٹی، ریحان چوہدری، رمضان ایوبی، شاہد اقبال یوسفی، معراج خالد، محمد حنیف و دیگر رہنما شریک تھے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ5 ستمبر کومغل پورہ چوک سے شالیمار چوک تک، 6ستمبر کو گرو مانگٹ گلبرگ، 7 ستمبر کو جلو موڑ چوک، 8 ستمبر کو دراوغہ والا، 9 ستمبر کو آخری منٹ سٹاپ، نشاط کالونی، صدر کینیت، بھٹہ چوک، گلش راوی، شاہدرہ، بادامی باغ، رائے ونڈ، ٹاؤن شپ، چوہنگ، مانگا منڈی، گرین ٹاؤن، چونگی امر سدھو، والٹن روڈ، کاہنہ، چوک یتیم خانہ، سمن آباد و دیگر علاقوں سے عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ مشعل بردار جلوسوں کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما کریں گے۔ ملتان روڈ، سمن آباد، شاہدرہ، ماڈل ٹاؤن، امامیہ کالونی، اقبال ٹاؤن سے بھی مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے اور محافل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر زوالفقار علی نے کہا کہ منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے اور ضیافت میلاد کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر 41ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں ہیں۔ عالمی میلاد کانفرنس میں لاہور سے لاکھوں لو گ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محسن انسا نیت حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت سے بڑھ کر کوئی اور خوشی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعثت محمدی ﷺ پر خوشیاں منانے کا حکم اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر نعمت کے ملنے پر خوشی منانے اور شکر اداکرنے کا حکم دیا ہے، حضور نبی اکرم ﷺ اس کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے آغاز پر منہاج القرآن سیکرٹریٹ، گوشہ درود، جامع شیخ الاسلام اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہائش گاہ کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا، خصوصی چراغاں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے حضور نبی اکرم ﷺ سے اظہار محبت و مودت کو فروغ دیا ہے۔

Welcome Rabi ul Awal Conference Under Minhaj ul Quran Lahore

Welcome Rabi ul Awal Conference Under Minhaj ul Quran Lahore

Welcome Rabi ul Awal Conference Under Minhaj ul Quran Lahore

Welcome Rabi ul Awal Conference Under Minhaj ul Quran Lahore

Welcome Rabi ul Awal Conference Under Minhaj ul Quran Lahore

Welcome Rabi ul Awal Conference Under Minhaj ul Quran Lahore

Welcome Rabi ul Awal Conference Under Minhaj ul Quran Lahore

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top