41 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں 1 لاکھ افراد شریک ہوں گے: پروفیسر ذوالفقار علی

ایشین ممالک میں سیرت النبی ﷺ کانفرنسز سے خطابات پر شیخ الاسلام کو خراج تحسین پیش کیا گیا
منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام منعقدہ انتظامی اجلاس میں 500 عہدیداران کی شرکت

Welcome Rabi ul Awal Conference Under Minhaj ul Quran Lahore

لاہور (2 ستمبر2024) تحریک منہاج القرآن لاہور کا استقبال ربیع الاول اور 41ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی نے کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 15 ستمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والی 41ویں عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور سے 1 لاکھ افراد شریک ہوں گے اور خاتم النبین حضور نبی اکرم ﷺ کے یوم ولادت پاک کی خوشی جوش و خروش سے منائیں گے اور لاہور کی ہر یوسی سے استقبال ربیع الاول کے جلوس نکالے جائیں گے۔

مرکزی سیکرٹریٹ میں مسلسل 10روز تک ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جائے گا۔ا نہوں نے مزید کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ انتظامی اجلاس میں لاہور بھر سے 500 یوسی و ٹاؤن عہدیداران نے شرکت کی۔ شرکائے اجلاس نے آسٹریلیا، ملائشیا، ہانگ کانگ، ساؤتھ کوریا اور جاپان میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شیخ الاسلام مسلسل 2 ماہ سے بیرونی ممالک کے دورے پر ہیں اور دنیا کو حضور نبی اکرم ﷺ کا علم، امن اور محبت کا پیغام دے رہے ہیں اور دنیا کو سیرت طیبہ ﷺ سے متعارف کروا رہے ہیں۔

اجلاس سے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، پروفیسر ذوالفقار علی، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، ناظم لاہور امجد حسین چوہدری، رانا وحید شہزاد، ثاقب بھٹی، کیپٹن(ر) عبد المجید، نورین علوی، فہنیقہ، مفتی رفیق رندھاوا، رمضان ایوبی نے خطاب کیا۔ قائم مقام ڈائریکٹر سوشل میڈیا عبد الستار منہاجین نے سوشل میڈیا کے مثبت اور موثر استعمال پر ٹریننگ دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top