شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کاصاحبزادہ افتخارالحسن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (2 ستمبر 2024) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما، مذہبی سکالر،سابق منتظم گوشہ درود و منہاجین صاحبزادہ افتخار الحسن کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں صاحبزادہ افتخار الحسن کی والدہ مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور صاحبزادہ افتخار الحسن سمیت تمام سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، علامہ رانا محمد ادریس، محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، لطیف مدنی و دیگر رہنماؤں نے بھی صاحبزادہ افتخار الحسن کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثنا مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے شیخوپورہ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں علامہ اشفاق چشتی، حافظ عابد بشیر، طیب ضیا، شہزاد رسول چود ھری، شیخ آفتاب، شبیر احمد، حاجی محمد اسحاق سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی رہنماؤں، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top