تحریک منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنونشن، عہدیداران و کارکنان کی شرکت
لاہور میں 100 مقامات سے استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے: پروفیسر ذوالفقار علی
تحریک منہاج القرآن نے پوری دنیا میں امن و محبت کا پیغام دیا: صدر منہاج القرآن لاہور
کارکنان 41ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کیلئے دن رات محنت کریں: ورکرز کنونشن سے خطاب
لاہور (3 ستمبر2024) تحریک منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنونشن مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن لاہور کے ضلعی عہدیداران، پی پی صدور، ناظمین سمیت جملہ فورمزکے صدور و ناظمین اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور کے عہدیداران و کارکنان دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں۔ تحریک منہاج القرآن کا پیغام لاہور کے ہر فرد تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ تحریک منہاج القرآن تجدید دین، احیائے اسلام، ترویج و اقامت اسلام کی عالمی تحریک ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے پوری دنیا میں امن و محبت کا پیغام دیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کارکنان کی تربیت کرتے ہوئے ہمیشہ کہا کہ میں منہاج القرآن کے کارکنان کو امن اور اتحاد و یکجہتی کا سفیر دیکھنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کارکنان قرآن و سنت کا علم امن، رواداری اور احترام آدمیت و تکریم انسانیت پر مبنی پیغام لاہور کے ہر فرد تک پہنچائیں۔ 15ستمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والی 41ویں عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور سے 1لاکھ افراد شریک ہوں گے اور خاتم النبین حضور نبی اکرم ؐ کے یوم ولادت پاک کی خوشی جوش و خروش سے منائیں گے اور لاہور کی ہر یوسی سے استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں مسلسل 10روز تک ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جائے گا۔
ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، ناظم لاہور امجد حسین چوہدری، رانا وحید شہزاد، ثاقب بھٹی، کیپٹن(ر)عبد المجید، نورین علوی، فہنیقہ، مفتی رفیق رندھاوا، رمضان ایوبی سمیت مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔
پروفیسر ذوالفقار علی نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ لاہور کے تمام ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں 100سے زائد مقامات سے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔
ان جلوسوں میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی
سٹوڈنٹس موومنٹ، پاکستان عوامی تحریک اور دیگر فورمز کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنما
اور کارکنان شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران کارکنان استقبال مشعل بردار
جلوسوں اور41ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کیلئے دن رات محنت کریں
اور لاہور کے ہر فرد کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔
تبصرہ