استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس 5 ستمبر2024 (جمعرات) مغل پورہ سے نکالا جائے گا
مغل پورہ سے باغبانپورہ تک جلوس کے راستوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا
سجے ہوئے اونٹ، گھوڑے، بگھیاں مشعل بردار جلوس کا حصہ ہونگے
دودھ کی سبیلیں لگیں گی، تاجرپھولوں کی پتیوں سے شرکاء جلوس کا استقبال کرینگے
خرم نواز گنڈا پور، علامہ رانا محمد ادریس، پروفیسر ذوالفقار علی، شہباز بھٹی جلوس میں شرکت کرینگے
لاہور (4 ستمبر2024) تحریک منہاج القرآن لاہور(عزیز بھٹی ٹاؤن) کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں مغل پورہ چوک سے باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس 5 ستمبر2024 (جمعرات) کو شام 6:30 بجے نکالا جائے گا، جلوس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کرینگے۔
عزیز بھٹی ٹاؤن پی پی 156 اور 148سے نکالے جانیوالے مشعل بردار جلوس کے تمام راستوں کو بینرز، رنگ برنگی جھنڈیوں، غباروں، اسم محمد ﷺ کے پوسٹرز اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ انجمن تاجران شالیمار لنک روڈ، جی ٹی روڈ کی طرف سے دودھ کی سبیلیں لگائی جائینگی، تاجر رہنما جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے جلوس کا والہانہ استقبال کیا جائیگا۔
صدر تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن شہباز حسین قادری، ناظم اسلم پرویز، طارق الطاف، حاجی محمد امجد قادری، شیخ حنیف، شیخ وکیل احمد، محمد اسلم طاہر و دیگر رہنما، مرکزی قائد ین شرکاء جلوس کا استقبال کرینگے۔ منہاج نعت کونسل و دیگر نامور ثناء خوانان مصطفی ﷺ دف پر آمد مصطفی ﷺ کی نسبت سے کلام پڑھیں گے۔ درود و سلام کی صداؤں میں نکالے جانیوالے استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس میں سجے ہوئے اونٹ، بگھیوں، گھوڑوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل افراد بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، صدر منہاج القرآن لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، صدر منہاج القرآن علما کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی، پیر سید گلزار حسین شاہ، حاجی فرخ، ثنا اللہ خان، اشتیاق حنیف مغل، حفیظ اللہ جاوید سمیت دیگر رہنماجلوس میں خصوصی شرکت کرینگے۔
حاجی ارشد، پیر سید انعام اللہ گیلانی، تاجر رہنما چوہدری عبد الجلیل انجم، صدر انجمن تاجران شالیمار لنک روڈ محمد اظہر چوہدری، میاں اعجاز چن، شیخ آصف رفیق، چوہدری محمد اسلم سمیت دیگر اہم رہنما جلوس میں شرکت کرینگے۔ مشعل بردار جلوس کا آغاز بعد نماز مغرب 6:30 بجے شام مغل پورہ چوک سے ہو گا۔ جلوس شالیمار لنک روڈ، شالامار چوک سے گزرتا ہوا جی ٹی روڈ پر کراؤن شادی ہال میں اختتام پذیر ہوگا۔
تبصرہ