سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی و چشم دید گواہ حکیم منصور انتقال کر گئے

شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری کا اظہار تعزیت، مرکزی راہ نماؤں نے نماز جنازہ میں شرکت کی

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی و چشم دید گواہ حکیم منصور انتقال کر گئے

لاہور(4 ستمبر 2024ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی و چشم دید گواہ حکیم منصور گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ میں مرکزی راہ نماؤں نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکیم منصور کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار کیا اور ان کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

حکیم منصور کی نماز جنازہ باغ رحمت مسجد بھٹہ چوک میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں میاں زاہد اسلام، تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر پروفیسر ذوالفقار علی، سیکرٹری کوآرڈینیشن طیب ضیاء، ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک سردار عمر دراز خان، یاسر خان، ثاقب بھٹی، مخدوم گلزار شاہ، اصغر ساجد، منصور بلال حاجی اسحق و دیگر نے شرکت کی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مدعی سانحہ ماڈل ٹاؤن و مرکزی راہ نما منہاج القرآن جواد حامد، سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے حکیم منصور کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور ان کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top