لاہور: منہاج القرآن کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس

شرکائے جلوس نے الیکٹرک مشعلیں اٹھا رکھی تھیں، پانی، دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں
میلاد کا سب سے بڑا پیغام محبت، امن اور سلامتی ہے: خرم نواز گنڈاپور
اونٹوں، بگھیوں اور بیل گاڑیوں پر عربی لباس پہنے ننھے بچے دف پر”طلع البدر علینا“ اور درود پاک پڑھتے رہے
شالامار لنک روڈ کے تاجروں نے جلوس کا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

منہاج القرآن کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس

لاہور (5 ستمبر 2024) تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں عزیز بھٹی ٹاؤن سے عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ مغل پورہ چوک سے شالامار چوک تک نکالے گئے مشعل بردار جلوس کے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگاے گئے تھے۔ شالامار لنک روڈ کے تاجروں نے جلوس کا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، بلند آواز میں سرکار کی آمد مرحبا، مرحبا، سیدی مرشدی یانبی یانبی کے نعرے لگائے۔

مشعل بردار جلوس کے راستے میں دونوں اطراف محسن انسانیت حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کے حوالے سے بینرز لگے ہوئے تھے، مشعل بردار جلوس میں خوبصورتی سے سجائے گئے اونٹوں، بھگیوں اور بیل گاڑیوں پر عربی لباس پہنے ننھے بچے بچیاں اور بزرگ دف پر”طلع البدر علینا“ اور بلند آواز سے درود پاک پڑھ کر فضا کو معطر کر رہے تھے۔شرکائے جلوس نے الیکٹرک مشعلیں اور اسم محمد ﷺ کے کتبے اٹھا رکھے تھے۔ شالیمار لنک روڈ کے تاجروں کی طرف سے جلوس کے راستے میں کئی مقامات پر پانی، دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں۔

جلوس کی قیادت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، صدر منہاج القرآن لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، مفتی غلام اصغر صدیقی،ناظم منہاج القرآن لاہور امجد حسین چوہدری، صدر منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن شہباز حسین قادری، ناظم اسلم پرویز قادری و دیگر رہنما کر رہے تھے۔ مشعل بردار جلوس میں صدر انجمن تاجران شالیمار لنک روڈ، محمد اظہر چوہدری جنرل سیکرٹری محمد یونس، ارشد علی وڑائچ، چوہدری عبد الجلیل، شیخ آصف رفیق، ملک اشرف، میاں اعجاز چن، محمد سلیم بھولا، چوہدری محمد شہزاد، شیخ حامد، چوہدری محمد اسلم، پیر سید انعام اللہ گیلانی، پیر سید گلزار شاہ قادری، سمیت عزیز بھٹی ٹاؤن اور شالیمار لنک روڈ کی تاجر برادری اور ان کے نمائندے شریک تھے۔

مشعل بردار جلوس سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ میلاد النبی ﷺ کے مبارک ماہ کا آغاز مسلم دنیا کیلئے خوشی اور مسرت کا احساس لے کر آتا ہے۔ میلاد کا سب سے بڑا پیغام محبت، امن اور سلامتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے وابستگان اور کارکنان پوری دنیا میں محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دے رہے ہیں۔

علامہ رانا محمد ادریس نے کہاکہ ربیع الاول کا مہینہ خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ محسن انسانیت حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت پاک کی خوشی دنیا جہان کی خوشیوں سے بلند تر اور برتر ہے۔ مشعل بردار جلوس میں محمد ظہیر عباس بلالی سمیت ملک کے نامور نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

منہاج القرآن علما کونسل کے رہنماؤں نے جلوس کے راستے میں مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی 41ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور لاہور لاکھوں عشاقان مصطفی ﷺ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

منہاج القرآن کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس

منہاج القرآن کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس

منہاج القرآن کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس

منہاج القرآن کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس

منہاج القرآن کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس

منہاج القرآن کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس

منہاج القرآن کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top