شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے میجر عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کی قبر پر پھولوں کی چادر

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل رضا نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی

Wreath of flowers on the grave Major Aziz Bhatti Shaheed by MQi

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور منہاج یوتھ لیگ گجرات کے وفد نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات پر سہیل رضا مرکزی ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کے ہمراہ میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار لادیاں گجرات پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں چادر چڑھائی۔

تقریب میں حاجی چوہدری محمد اکرم (ڈپٹی جنرل سیکرٹری PAT سنٹرل پنجاب)، چوہدری امجد اقبال (سٹی صدر PAT گجرات)، رانا احمد رضا صدر منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات، سید فرخ حسین شاہ (سنئیر نائب صدر منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات)، سید تفسیر الحسن جعفری (سٹی صدر منہاج یوتھ لیگ گجرات)، ماسٹر چوہدری اشرف، علی عرفان (سابق صدر منہاج یوتھ لیگ سٹی گجرات)، محمد لطیف (جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ سٹی گجرات)، محمد عرفان مصطفوی (پریس سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات)، سید فصیح شاہ، مرزا عبدالخاق قادری (سابق نائب صدر منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات)، رب نواز ودیگر کارکنان شریک تھے۔

Wreath of flowers on the grave Major Aziz Bhatti Shaheed by MQi

Wreath of flowers on the grave Major Aziz Bhatti Shaheed by MQi

Wreath of flowers on the grave Major Aziz Bhatti Shaheed by MQi

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top