شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 3 ماہ کا طویل دعوتی دورہ مکمل، امریکہ پہنچ گئے

دورہ کے آخری روز جاپان گنما میں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹر کا افتتاح کیا
شیخ الاسلام 16 ستمبر کو ویڈیو لنک پر 41ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے

Dr Tahir ul Qadri has completed his 3 month visit and reached America 2024

لاہور(7 ستمبر 2024ء)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری برطانیہ، یورپ اور ایشین ممالک کے 3 ماہ کا طویل ترین دعوتی، تنظیمی دورہ مکمل کر کے گزشتہ روز جاپان سے امریکہ پہنچ گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے دورہ جاپان کے آخری روز گنما میں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹر کا افتتاح کیا۔

شیخ الالسلام ڈاکٹر طاہرالقادری 10 ستمبر کو کینیڈا پہنچیں گے اور 16 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور منعقد ہونے والی 41ویں عالمی میلاد کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے حالیہ طویل ترین دورہ کے دوران برطانیہ، ناروے، فرانس، آسٹریلیا، ملائیشیا، ہانگ کانگ، ساؤتھ کوریا، جاپان میں سیرت النبیؐ کانفرنسز سے خطاب کیا۔

اس کے علاوہ منہاج القرآن کی ایگزیکٹو کونسلز، مذہبی سکالرز، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ملکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان منہاج القرآن نے بتایا کہ مذکورہ ممالک میں منعقد ہونے والی سیرت کانفرنسز میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور شیخ الاسلام نے تمام مکتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور بیرونی ممالک میں آباد مذہبی عمائدین کو یہ پیغام دیاکہ بیرونی ممالک میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ خدمت دین کا فریضہ انجام دیا جائے اور دینی سکالرز اپنے خطابات میں فرقہ واریت اور باہمی نفرتوں کو ختم کرنے پر زور دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top