منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ضیافت میلاد کی تقریب

آغوش اور تحفیظ القرآن کے طلبہ نے قرأت اور نعتیہ کلام پیش کر کے سماں باندھ دیا
12 ربیع الاول تک مرکزی سیکرٹریٹ میں ضیافت میلاد کا اہتمام جاری رہے گا

1st Day of Ziyafat-e-Milad at Markaz Minhaj ul Quran Lahore

لاہور(7 ستمبر 2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ضیافت میلاد کا انعقادکیا گیا۔ ماہِ ربیع الاول کی آمد اور عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایات پر یکم سے 12 ربیع الاول تک روزانہ ضیافتِ میلاد اور محافلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے روز منعقد ہونے والی ضیافت میلاد کی محفل میں آغوش کمپلیکس اور تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کے طلباء، اساتذہ اور مرکزی قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔ آغوش کمپلیکس اور تحفیظ القرآن کے بچوں نے بھی محبتِ رسول ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر تحفیظ القرآن علامہ عباس نقشبندی اور علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے شرکاء سے خطاب کیا اور دعا کروائی۔

ضیافت میلاد کی تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی راہ نماؤں اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ و طلباء نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top