منہاج القرآن کے زیراہتمام 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس کیلئے 36 انتظامی کمیٹیاں قائم

کمیٹیاں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی سربراہی میں کام کریں گی، نوراللہ صدیقی میڈیا کمیٹی کے سربراہ ہونگے
عالمی میلاد کانفرنس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے

Punjab Governor Punjab Sardar Saleem Haider will attend Almi Milad Conference 2024

لاہور(9 ستمبر 2024ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان منہاج القرآن کے زیراہتمام مینار پاکستان لاہور پر منعقد ہونے والی 41ویں عالمی میلاد کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی سربراہی میں دیگر مکتب فکر کے علمائے کرام کو مدعو کرنے کیلئے 36 انتظامی و دعوتی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں عرب شیوخ بھی شرکت و خطاب کریں گے۔

بین الاقوامی میلاد کانفرنس کے لئے قائم میڈیا کمیٹی کا سربراہ نوراللہ صدیقی جبکہ عبدالحفیظ چودھری کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 3سو سے زائد رضا کار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ 16 اگست کی رات مینار پاکستان کا سٹیج اتحاد اُمت، بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کا فقید المثال منظر پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان میں عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد کے لئے ایک ماہ قبل ڈپٹی کمشنر، پی ایچ اے اور سول ایڈمنسٹریشن کو اجازت کے لئے تحریری درخواست دے دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانونی ضوابط اور ایس او پی کا خیال رکھا ہے۔ امید ہے کہ سول ایڈمنسٹریشن آقائے دو جہاں ﷺ کی ولادت کے موقع پر عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔ ہم بھی بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top