منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر نظامتِ تربیت کے زیرِاہتمام ضیافت میلاد کا انعقاد
ماہِ ربیع الاول کی آمد اور عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی ہدایت پر یکم سے 11 ربیع الاول تک ضیافتِ میلاد اور محافلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا سلسلہ جاری ہے۔
چوتھے روز ضیافت میلاد کی محفل نظامتِ تربیت کے زیرِاہتمام منعقد ہوئی۔ محفل میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے خطاب کیا جب کہ قاری اللہ بخش نقشبندی نے تلاوت کلامِ رحمن اور محمد شکیل طاہر، حافظ محمد ارشد، حافظ عقیل برادران، محمد سہیل ظفر نے آقا کریمﷺ کی بارگاہِ عالیہ میں گلہائے عقیدت پیش کیا، جبکہ محمد نورالعین سعیدی، علامہ مدثر رسول نوری اور حافظ محمد اسامہ مجید نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔
محفل میں تحریک منہاج القران کے جملہ فورمز کے مرکزی قائدین و کارکنان اور گوشۂ درود کے گوشہ نشینان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر علامہ صابر حسین نقشبندی نے خصوصی دعا کروائی۔ بعد ازاں شرکاء کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی۔
تبصرہ