پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ندیم چوہدری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri MQI President

لاہور (10 ستمبر 2024) صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈائریکٹر میڈیا منہاج یونیورسٹی لاہور ندیم چوہدری کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت، حوصلہ اور توفیق دے۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، وائس چانسلرڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈاکٹر خرم شہزاد، نور اللہ صدیقی، شکیل طاہر، عبد الحفیظ چوہدری سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین نے بھی ندیم چوہدری کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل اور مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top