منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام ”ضیافتِ میلاد النبی ﷺ“ کا انعقاد

مسلم، مسیحی، ہندو، سکھ مذہب کے رہنماؤں، مختلف مکاتب فکر کے علما کی شرکت
پائیدار امن کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی ورواداری کو فروغ دینا ہو گا: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
قائدِ اعظمؒ نے ہمیشہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر قائم کرنے کی بات کی: صدر منہاج القرآن
مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے ولادت مصطفی ﷺ کی خوشی میں کیک کاٹا، امن عالم کیلئے دعا کی

Ziyafat e Milad at Markaz Minhaj ul Quran Lahore under Interfaith Relations

لاہور(12 ستمبر 2024) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی ورواداری کو فروغ دینا ہو گا۔ احترام انسانیت اور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے سب کو مل کر اور متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔ بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کی تعلیمات کی روشنی میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے حقوق کا جائزہ لینا ہوگا تاکہ ملکِ پاکستان میں رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ہم سب کمربستہ ہوجائیں جو قائدِ اعظمؒ چاہتے تھے، تاکہ پاکستانی قوم کو خوشگوار اور پر امن ماحول میسر آسکے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انٹر فیتھ ریلیشنز تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ”ضیافتِ میلاد“کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضیافت میلاد کی تقریب میں مختلف مذاہب و مسالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ تمام مذاہب کے نمائندوں کا ضیافتِ میلاد کی مبارک تقریب میں جمع ہونا اَمن پاکستان اور اَمنِ عالم کے لیے بہترین پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور تاجدارِ کائناتﷺ کی ولادتِ باسعادت نہ صرف تمام انسانوں کیلئے مساوی حقوق کا پیغام لے کر آئی بلکہ آپ ﷺ کے مدنی دور حکومت میں بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کی ایسی تاریخ رقم ہوئی، جس کی مثال 14 صدیوں میں نہیں ملتی۔ حضور نبی اکرمﷺ نے بین المذاہب رواداری اور بین الاَدیان حقوق کی ادائیگی میں جو معیارات قائم کیے، وہ اسلام کے ماننے والوں کیلیے مشعلِ راہ بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظمؒ کی سیاسی فکر حضور نبی اکرمﷺ کی تعلیمات سے اخذ کر دہ تھی۔ قائدِ اعظمؒ نے ہمیشہ پاکستان کے انتظامی خدوخال کو ریاست مدینہ کی طرز پر قائم کرنے کی بات کی۔ بانی پاکستان نے قیام پاکستان کے بعد اس ملک میں بسنے والی تمام مذہبی اکائیوں کے لیے مساوی حقوق اور مساوی مواقع مہیا کرنے کی بات کی۔ تقریب میں شریک مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے حضور ﷺ کے میلادِ پاک کی مبارک باد دی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ تمام انسانیت کے لیے رحمت ہیں۔ آپ ؐ کی تعلیمات میں احترام انسانیت اور تمام انسانوں کے مسائل کا حل اور رہنما اصول ملتے ہیں۔ تقریب میں شریک مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے ضیافت میلاد کے انعقاد اور اس میں تمام مذاہب کے نمائندگان کو مدعو کرنے پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے تمام مذاہب کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔

تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ نور اللہ صدیقی، قاری خالد محمود، ہیڈ گرنتھی گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور گیانی سردار رنجیت سنگھ، ڈاکٹر سید اعجاز گیلانی، مفتی عاشق حسین شاہ، چئیرمین کل مسالک علماء بورڈ مخدوم محمد عاصم، رائٹ ریورنڈ عمانوائیل کھوکھر، فرزند سردار شام سنگھ سردار سکندر سنگھ، رائٹ ریورنڈ فادر پاسکل پولوس، اعجاز عالم آگسٹین، رائٹ ریورینڈ ڈاکٹر مجید ایبل، رائٹ ریورنڈ ڈاکٹر فادر جیمز چنن، ڈاکٹر بدر منیر سیفی، ہندو سکالر پروفیسر ڈاکٹر سرور بھوما ناز، علامہ محمد حسین گولڑوی، ڈاکٹر پروفیسر عاصمہ، میمونہ جاوید سید، زارا احمد، صوفیانہ گائک فریحہ، سلمان ناصر، خواجہ حبیب، مس میشٹوڈ ٹریضا گائر، عائشہ شبیر دیو، سید غلام عباس شیرازی، شہزاد احمد خان، پیر طاہر نذیر، الطاف رندھاوا، حفیظ الرحمن خان، اورنگزیب رضا خان، ثاقب بھٹی، سمیت قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top