مصر اور کویت کے شیوخ کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن کی علم و امن کے لئے خدمات کو سراہا
تعلیمی ادارے اور استاد کی صحبت محفوظ ترین جگہ ہے، شیخ عبداللہ نجیب سالم

مصر اور کویت کے شیوخ کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

لاہور(15 ستمبر 2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے مصر سے پروفیسر ڈاکٹر عبدل فاتح ممبر ریسرچ اکیڈمی الاظہر یونیورسٹی اور شیخ عبداللہ نجیب سالم ہیڈ آف ریسرچ گورنمنٹ آف کویت نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر محمد اکرم رانا، انجینئر رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، علامہ عین الحق بغدادی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

عرب شیوخ نے کالج آف شریعہ کی سینئر کلاسز کے طلبا سے خصوصی خطاب۔ عرب شیوخ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغ علم وامن کے لیے عالمی خدمات کو سراہا۔ معزز مہمانوں نے کہا کہ پاکستان بہت خوب صورت ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں۔

ڈاکٹر عبدل فاتح نے کہا کہ امت کا خوش حال مستقبل باہمی اتحاد اور تعلیم و تحقیق سے جڑا ہے۔

شیخ عبداللہ نجیب سالم نے کالج آف شریعہ کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم کاادب یہ ہے کہ وہ اپنے معلم کا احترام کرے کیونکہ معلم روحانی باپ ہوتا ہے، اپنی نیت کو درست رکھیں، پورا عالم چیلنج ہے میں ہے، آپ اور آپ کے اساتذہ عظیم کام سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا عزیز طلبہ میڈیا اور سوشل میڈیا کی یلغار کی وجہ سے آپ اس وقت حالت جنگ میں ہیں، عالمی طاقتیں آپ کی اخلاقی و روحانی سمتوں کو بدل کر لہو و لعب پر لانا چاہتے ہیں ایسے میں تعلیمی ادارہ ایک پاکیزہ اور محفوظ جگہ ہے آپ بزرگ اساتذہ کی نگرانی میں ہی محفوظ ہیں۔

مصر اور کویت کے شیوخ کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top