مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پر ضیافت میلاد کا انعقاد
عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے قائدِ تحریک منہاج القرآن حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافت میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ ضیافتِ میلاد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کویت اور مصر سے تشریف لانے والے ہیڈ آف ریسرچ گورنمنٹ آف کویت شیخ عبداللہ نجیب سالم، جامع الازہر کے عظیم محقق ڈاکٹر عبدالفتاح عبدالغنی العواری کو خوش آمدید کہا۔
ضیافتِ میلاد میں مادرِ تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری، محترمہ فضہ حسین قادری، محترمہ درۃ الزہرا نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عرب شیوخ نے 41ویں عالمی میلاد کانفرنس مینارِ پاکستان لاہور کے انتظامات اور نظم و ضبط کو خوب سراہا، ان کا کہنا تھا کہ کل رات ہم نے ایک نور کا سماں دیکھا، لاکھوں عاشقانِ مصطفیٰﷺ مینارِ پاکستان کے سبزہ زار میں جمع ہوکر حضور نبی اکرم ﷺ سے تجدید عہد وفا کررہے تھے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ان کی علمی اور تحقیقی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو اور ان کے صاحبزادگان ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ان کے تحریک کے لاکھوں فرزندان کو سلامت رکھے اور ان کی تجدید کی ان کاوشوں میں برکت جزائے خیر عطاء کرے۔
محفلِ میلاد النبی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے حاصل کی اور شہزاد برادران نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
ضیافت میلاد میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، برگیڈیئر ر اقبال احمد خان، ناظمین اعلیٰ، مرکزی قائدین، فورم سربراہان، سربراہان شعبہ جات، مرکزی سیکرٹریٹ، منہاج یونیورسٹی لاہور، نظام المدارس پاکستان، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج کالج برائے خواتین، آغوش کمپلیکس، تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے سٹاف ممبران دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
تبصرہ