شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے شاندار انتظامات پر مبارکباد

Shaykh ul islam Dr Tahir Qadri on 41st Milad Conference

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے مینارِ پاکستان لاہور کے تاریخی گراؤنڈ میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے شاندار انتظامات پر تمام منتظمین، زونز کے نائب ناظمین اعلیٰ، فورمز کے صدور، تنظیمات کے ذمہ داران، انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان اور ڈائریکٹر شعبہ جات و ان کے سٹاف ممبرز کو مبارکباد اور شاباش دی ہے۔

شیخ الاسلام نے خصوصی دعا کرتے ہوئے فرمایا کہ جس طرح آپ سب نے سرورِ کائنات ﷺ کی ولادت کا ایمانی جوش و جذبہ کے ساتھ اہتمام کیا، چراغاں کیا، بہترین انتظامات کیے، ضیافت و مہمان نوازی کا اہتمام کیا، عقیدت و احترام کے ساتھ ثناء خوانی مصطفی ﷺ سماعت کی اور شب بھر سیرت النبی ﷺ کے تذکرے سنے، اللہ تعالیٰ آپ کی اس کاوش اور عبادت کو قبول فرمائے۔

اللہ رب العزت آپ سب کی زندگیوں کو ہر دکھ اور تکلیف سے پاک فرمائے، آپ کے گھروں کو خوشیوں، امن اور سکون کا گہوارہ بنائے، ایک ایک شرکاء کی حاجات کو پورا کرے اور آپ سب کو ایمان، صحت اور تندرستی والی لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top