منہاج القرآن کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس 2024

حضور نبی اکرم ﷺ علم کے نور کے ساتھ مبعوث ہوئے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
عالمی میلاد کانفرنس سے کویت، مصر کے شیوخ کی شرکت و خطابات
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکاء کو خوش آمدید کہا

41st international mawlid un nabi conference

لاہور (18 ستمبر 2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مینار پاکستان پر منعقدہ 41ویں عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں مردوخواتین نے ایمانی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور آپ ﷺ کی ولادت پاک کا جشن منایا۔

عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ آپ ﷺ علم کے نور کے ساتھ مبعوث ہوئے۔ آپؐ معلم عالم ہیں، آپ ﷺ نے اپنی ظاہری حیات کا ہر لمحہ علم و عمل کی دعوت دیتے بسر کیا۔ آج کی مبارک رات کا یہی پیغام ہے کہ امت بامقصد علم کے حصول پر توانائیاں بسر کرے۔ علم تکفیریت، انتہا پسندی اور تنگ نظری سے بچاتا ہے۔ علم سے طبیعت میں فراخدلی، نرمی اور خوش کلامی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ جو علم کفر کے فتوے دینے پر مجبور کر ے وہ علم ناقص ہے۔ تقویٰ و طہارت اختیار کرنے سے علم نفع بخش بنتا ہے۔

شیخ الاسلام نے کویت کے شیخ عبداللہ نجیب سالم، مصر کے ڈاکٹر عبدالفتاح عبدالغنی العواری اور ایران سے عالمی شہرت یافتہ قراء حضرات کو منہاج القرآن کی خصوصی عوت پر پاکستان آنے پر مبارکباد دی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے غیر ملکی مہمانوں اور ہزاروں شرکاء کو مینار پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی تحریک منہاج القرآن لاہور نے کی۔

ہیڈ آف ریسرچ گورنمنٹ آف کویت شیخ عبداللہ نجیب سالم نے عالمی میلاد کانفرنس کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ ہر سوموار کو روزہ رکھتے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایامیں اس روز پیدا ہو تھا، یعنی آپ ﷺ اپنی ولادت کی خوشی کا اہتمام ہر سوموار فرماتے تھے اور اظہار تشکر کے طور پر روزہ رکھتے تھے۔ آپ ﷺ کی ولادت باسعادت سے دنیا نور ہدایت سے روش ہوئی۔ شرق و غرب آپ ﷺ کی ولادت کا جشن منایا جاتا ہے۔ میں منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو اس عظیم الشان جشن کے اہتمام پر مبارکباد دیتا ہوں۔ بلاشبہ آپؐ کے ساتھ محبت و الفت کے اظہار میں ایمان کی حلاوت اور دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے کی دعوت دینے پر میں عصر حاضر کے مجدد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ان کی لائق فائق فرزندان ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مصر سے منہاج القرآن کی خصوصی دعوت پر آئے ہوئے مہمان جامع الازہر کے عظیم محقق ڈاکٹر عبدالفتاح عبدالغنی العواری نے عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ اللہ کے وہ جلیل القدر نبی ہیں جو ہدایت کے ساتھ مبعوث ہوئے۔ آپ ﷺ کے تصدق سے اللہ نے تمام لوگوں کو ہدایت کی راہ دکھائی۔ آپ ﷺ اس وقت تشریف لائے جب حق مٹ چکا تھا، باطل کا دور دورہ تھا، شیطان نے لوگوں کے لئے ان کے باطل اعمال محسور کن بنا دئیے تھے۔ اللہ نے جس مقصد کے لئے انسان کی تخلیق کی تھی اسے اس مقصد سے آشنا کرنے کے لئے آپ ﷺ نور ہدایت کے ساتھ مبعوث ہوئے۔ آپ ﷺ کی پاک سیرت پر عمل پیرا رہنا آپ ﷺ کی بہترین اطاعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ولادت پاک کے عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا۔ لوگوں کا والہانہ جوش و جذبہ دیکھ کر بے حد مسرت ہورہی ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ ﷺ کے ساتھ ہماری نسبت کو تاقیامت قائم و دائم رکھے۔
عالمی میلاد کانفرنس میں ایران سے تشریف لانے والے قراء قاری حامد شاکر نژاد، قاری غلام رضا قاسمیان، قاری ابوالقاسمی، ثناوحدیث نظری اور محمد حسین عظیمی نے دلنشین انداز میں تلاوت مجید پیش کر کے سماں باندھ دیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے سپاس نامہ پیش کیا اور شرکائے کانفرنس اور مختلف مکتب فکر کے علماء کو خوش آمدید کہا۔
عالمی میلاد کانفرنس سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، جسٹس(ر) احمد غازی، مفتی انتخاب نوری ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کیا۔

سجادہ نشین پاکپتن شریف دیوان مسعود احمد چشتی، علامہ شہزاد احمد مجددی، سابق صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن شاہ، علامہ محمد زاہد رضا نوری، علامہ سید لطف اللہ شاہ اویسی، مفتی سید عاشق حسین شاہ، قاضی عبدالغفار نوشاہی، ڈاکٹر احمدعلی سراج، علامہ پیر قائم علی صابر اویسی، مفتی بشیر احمد جان سیفی، علامہ صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، پیر طاہر نذیر نقشبندی، علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، پیر سید علی حیدرشاہ، علامہ عبدالستار نیازی، پیر سید علی رضا چن گیلانی سمیت دیگر علماء، مشائخ نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی۔

معروف کاروباری شخصیت انجام نثار، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بھائی محمد اسد اعظم، معروف اداکار ہنی البیلا نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی۔

محمد فاروق رانا، سعید رضا بغدادی، محسن علی صفدر، حسن محمود جماعتی، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، محمد سرفراز قادری، سہیل احمد رضا، مہتاب اظہر راجپوت، نے نقابت کے فرائض انجام دئیے۔

قاری اللہ بخش نقشبندی، قاری سید حمیدکاظمی الازہری، حافظ محمد ارشد نقشبندی، قاری خضر ذیشان نعیمی و دیگر نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔ عالمی شہرت یافتہ ثنا خوان حافظ ارشد نقشبندی، غلام فرید چشتی، حمزہ نوشاہی، انعام مصطفوی، شکیل احمد طاہر، قاری امجد بلالی، ظہیر عباس بلالی، محمد خاورنوشاہی، حافظ عقیل برادران و دیگر نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

dr tahir ul qadri in mawlid un nabi conference

41st international mawlid un nabi conference

dr hassan mohiudeen qadri

dr hussain mohiudeen qadri

41st international mawlid un nabi conference

dr hassan mohiudeen qadri addressing

justice nazir ahmed ghazi addressing

khurram nawaz gandapur addressing

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top