حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد سے انسانیت کو عزت و وقار ملا: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

آپ ﷺ کی عملی اطاعت آپ ﷺ کی مبارک سنتوں پر عمل کرنا ہے: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Dr Hussain Qadri Adressess Khutba Jummah in Jama Shaykh-ul-Islam Lahore

لاہور(20 ستمبر2024) تحریک منہاج القرآن کے صدرپروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ پوری کائنات کیلئے رحمت اور آپ ﷺ کی آمد سے انسانیت کو عزت و وقار ملا۔ اللہ تعالی نے اپنے حبیب ﷺ کے تصدق سے کائنات میں خیر کو تقسیم کیا۔ آپ ﷺ کی عملی اطاعت آپ ﷺ کی مبارک سنتوں پر عمل کرنا ہے۔ عمل کے بغیر محبت کے دعوے بے کار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ آپ ﷺ کا مبارک وجودمسعود ظلمت کے اندھیروں میں روشنی ہے آپ ﷺ کی تعلیمات تا قیامت ذریعہ رہنمائی و ہدایت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ ﷺ نے بیٹیوں سے محبت و شفقت کا درس دیا، کمزوروں کے ساتھ حسن سلوک کی ہدایت کی، ظلم و نا انصافی سے بچنے کی تلقین کی، مال و دولت جمع کرنے کی بجائے آخرت کی فکر بھی دی۔ آپ ﷺ کی زندگی کا ہر لمحہ تعلیم و تربیت کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپ ﷺ کے میلاد کی خوشیاں منانا در حقیقت آپ ﷺ سے محبت و مودت کا اظہار ہے۔ آپ ﷺ کی محبت ہی ایمان ہے۔ انہوں نے عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور اس میں بھرپور شرکت پر مبارکباد دی۔

نماز جمعہ کے اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پاکستان اور امت مسلمہ کی خوشحالی و سلامتی کیلئے دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top