عوامی تاجر اتحاد کے سینئر رہنماؤں کی میاں انجم نثار کو مبارکباد

تاریخی کامیابی تاجروں کی میاں انجم نثار کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے: عوامی تاجر اتحاد

Awami Tajar ittihad meeting with Mian Anjum Nisar

لاہور(25 ستمبر2024) عوامی تاجر اتحاد کے سینئر رہنماؤں حاجی میاں محمد اسحاق، راشد چودھری ایڈووکیٹ، الطاف حسین رندھاوا، ثاقب بھٹی، شہزاد خان، نوید بٹ و دیگر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں پیاف کے پیٹرن چیف میاں انجم نثار کوتاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں انجم نثار اور ان کی ٹیم نے لاہور چیمبر کے انتخابات میں بے مثال کامیابی حاصل کر کے کاروباری شعبے کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے، اس قدر بھاری اکثریت سے کامیابی صنعت کارو تاجر برادری کی میاں انجم نثار اور ان کی ٹیم کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ یقینا اس کامیابی کا سہرا میاں انجم نثار اور ان کی ٹیم کے سر ہے جنہوں نے شب و روز محنت کی۔

عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ میاں انجم نثار کاروباری برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں برؤے کار لائیں گے اور لاہور چیمبر آف کامرس بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کا حق ادا کرے گا۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ میاں انجم نثار چھوٹے بڑے صنعتکاروں اور تاجروں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تاجر برادری کی ترقی کیلئے کوشاں رہیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top